Tuesday, January 7, 2025
Homeسائنس اور ٹیکنالوجییوٹیوبرز کیلئے خوشخبری،یوٹیوب نے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کردیا

یوٹیوبرز کیلئے خوشخبری،یوٹیوب نے آمدنی کا نیا ذریعہ متعارف کردیا

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے آمدنی کا ایک نیا ذریعہ متعارف کروانے کے لیے تیار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوٹیوب تخلیق کاروں کے لیے جیولز کے نام سے ایک نیا فیچر متعارف کروا رہا ہے، جس کی مدد سے وہ لائیو اسٹریمز کے ذریعے آمدنی حاصل کر سکیں گے۔

جیولز ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے جسے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو بطور تحفہ بھیج سکتے ہیں۔

فیس بک اور دوسرے انٹرایکٹیو لائیو اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کی طرح یوٹیوب پر بھی اس گفٹ کو بھیجنے کا آپشن لائیو اسٹریمز کے دوران ظاہر ہو گا۔

یہ ٹک ٹاک کے لائیو گفٹ فیچر کی طرح بھی ہے، جس میں صارف سکے خریدتے ہیں اور انہیں بطور تحفہ بھیجتے ہیں۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ جب ناظرین جیولز کا استعمال کرتے ہوئے تحائف بھیجیں گے تو تخلیق کاروں کو قوت ملے گی، 1 روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی 1 ڈالر کے برابر ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ اگلے 3 ماہ تک تخلیق کار جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی حاصل کر سکیں گے۔

تخلیق کاروں کو یہ تحفہ صرف اس وقت مل سکے گا جب وہ یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین صرف موبائل ایپ کے ذریعے جیولز بھیج سکیں گے۔

یہ فیچر اس وقت امریکی صارفین کے لیے متعارف کرایا جا رہا ہے تاہم امید ہے کہ اسے جلد ہی دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

واضح رہے کہ صرف تخلیق کار ہی اس نئے خصوصی فیچر سے مستفد ہونے کے اہل ہیں۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this