Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے بشریٰ بی بی کے سعودیہ سے متعلق بیان کوجھوٹا قرار دے دیا

Copy of featuredphoto (100)

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے سعودی عرب کے حوالے سے گھناؤنا الزام عائد کرتے ہوئے اپنے ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو اس وقت کے آرمی چیف جنرل باجوہ کو کالیں آنا شروع ہوگئیں کہ یہ آپ کس شخص کو اٹھا کر لے آئے ہو ہمیں یہ نہیں چاہیے۔

تاہم جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے قریبی ذرائع نے بشریٰ بی بی کے بیان کو جھوٹا قرار دیا ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے بھی اس غیر ذمہ دارانہ بیان کی مذمت کی جارہی ہے جس سے پاکستان کو سفارتی نقصان پہنچ سکتا ہے۔

پی ٹی آئی ویب سائٹ پر جاری ویڈٖیو بیان میں بشریٰ بی بی نے کہاکہ عمران خان جب مدینہ ننگے پاؤں گئے اور واپس آئے تو جنرل باجوہ کو کالز آنا شروع ہوگئیں۔

بشریٰ بی بی کے مطابق ’جنرل باجوہ کو کہا گیا ہم اس ملک میں شریعت کا نظام ختم کرنے لگے ہیں اور تم شریعت کے ٹھیکیداروں کو لے آئے ہو، ہمیں یہ نہیں چاہیے تب سے ہمارے خلاف گند ڈالنا شروع کردیا گیا، میرے خلاف گند ڈالا گیا، اور بانی پی ٹی آئی کو یہودی ایجنٹ کہنا شروع کیا گیا۔

تاہم جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کے قریبی ذرائع نے بشریٰ بی بی کے الزام کی تردید کی ہے۔

سینیئر صحافی انصار عباسی کے مطابق انہیں قمر جاوید باجوہ کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے کی گئی بات بالکل جھوٹ ہے۔

انصار عباسی کے مطابق سابق آرمی چیف کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ قمر جاوید باجوہ کہتے ہیں کہ میں خانہ کعبہ جاکر یہ بات کرنے کو تیار ہوں کہ جو بشریٰ بی بی کی جانب سے بات کی گئی وہ بالکل جھوٹ ہے۔

انصار عباسی کے مطابق قمرجاوید باجوہ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے سب کچھ پر پانی پھیر دیا، دورے کے بعد ان کے پاس کوئی کالز نہیں آئیں، بشریٰ بی بی نے جھوٹی بات کی ہے۔

سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے حامی رہنما اور کارکنان بھی بشریٰ بی بی کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی جانب سے یہ بھی تاویل دی جارہی ہے کہ بشریٰ بی بی کا اشارہ جنرل باجوہ کے سسر کی طرف تھا تاہم تجزیہ کار اس تاویل کو مضحکہ خیز قرار دے رہے ہیں۔

اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے مشرق وسطیٰ پر ایڈٖوائزر علامہ طاہر اشرفی جو دورے کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کے ساتھ گئے تھے ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بالکل جھوٹا الزام عائد کیا گیا ہے اور جھوٹے شخص پر اللہ کی لعنت ہو۔ اصل میں یہ ایک مہم چلائی جا رہی ہے جس کا مقصد پاکستان اور سعودی عرب کو نشانہ بنانا ہے۔

انہوں نے کہاکہ محترمہ نے جو الزام لگایا ہے مجھے بتائیں پاکستان میں عمران خان نے کون سی شریعت نافذ کی ہوئی تھی؟ عمران خان کے آخری دورے میں بھی سعودی عرب نے مدد کی تھی۔ دوست ممالک کے اوپر الزام تراشی نہیں کرنی چاہیے۔ دنیا میں ایک مملکت ہے سعودی عرب جہاں اللہ کی حدود نافذ ہیں وہ تو خوش ہوتے اگر پاکستان میں شریعت نافذ ہوتی۔

Tags: انصار عباسی اہلیہ بشریٰ بی بی جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ سابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب شریعت کا نظام گھناؤنا الزام ننگے پاؤں

Post navigation

Previous: ایشین جونیئر کپ ہاکی ٹورنامنٹ: قومی ٹیم مسقط روانہ
Next: پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے کا میچ ڈرا ہوگیا

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

یہ بھی پڑہیے

PCB issues refund policy for Pakistan Super League 11 tickets-PSL
  • کھیل

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 11 کے ٹکٹ کی ریفنڈ پالیسی جاری کر دی

Calendar

March 2026
MTWTFSS
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031 
« Feb    

Top News

Israel's new attacks on Iran, Trump claims Tehran is ready for a deal, Iran denies
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

اسرائیل کے ایران پر نئے حملے، ٹرمپ کا دعویٰ: تہران ڈیل کیلئے تیار، ایران کی تردید

Pakistan is active in reducing tensions in the Middle East, Prime Minister holds important meeting with Chinese Ambassador
  • Top News
  • پاکستان
  • چین

مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے میں پاکستان سرگرم، وزیراعظم کی چینی سفیر سے اہم ملاقات

Trump's China visit expected in May, delayed due to Iran war
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • چین

ایران جنگ کے باعث تاخیر، ٹرمپ کا مئی میں چین کا دورہ متوقع

Global energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy crisis Work from home and reduce air travel, IEA's emergency recommendationsGlobal energy cr
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

عالمی توانائی بحران: گھر سے کام کریں اور فضائی سفر کم کریں، آیٔ ای اے کی ہنگامی تجاویز

Strait of Hormuz crisis A major threat of inflation and economic pressure for Pakistan
  • Top News
  • پاکستان
  • مشرق وسطیٰ

آبنائے ہرمز کا بحران: پاکستان کیلئے مہنگائی اور معاشی دباؤ کا بڑا خطرہ

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.