Wednesday, February 12, 2025
HomeTop Newsبنگلادیش میں کل عام انتخابات ہونگے،وزارت عظمیٰ کا سہرا کس کے سر...

بنگلادیش میں کل عام انتخابات ہونگے،وزارت عظمیٰ کا سہرا کس کے سر سجے گا !

Published on

بنگلادیش میں کل عام انتخابات ہونگے،وزارت عظمیٰ کا سہرا کس کے سر سجے گا !

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلادیش میں عام انتخابات کل اتوار کو ہوں گے جس میں ایک بار پھر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو اکثریت ملنے کا امکان ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیش میں کل اتوار کے روز ہونے والے عام انتخابات میں بنگلادیش نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں نے بائیکاٹ کردیا ہے.میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اپوزیشن کے بغیر انتخابات میں شیخ حسینہ واجد کی پانچویں بار وزیر اعظم منتخب ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن سے 2 روز پہلے مسافر ٹرین میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ کئی بوگیاں جل گئیں۔پولیس نے واقعے کا ذمہ دار اپوزیشن کو قرار دیا تاہم اپوزیشن نے تمام تر الزامات مسترد کردیے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امن و امان کے قیام کے لیے بنگلادیش بھر میں فوج تعینات کر دی گئی ہے۔

اپوزیشن غیر جانبدار نگران حکومت اور شیخ حسینہ واجد کے استعفے کا مطالبہ کررہی ہے، اب تک بنگلادیش نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت سمیت 11 ہزار افراد گرفتار کیے جاچکے ہیں جب کہ ہزاروں روپوش ہیں۔

عالمی برادری نے ملک میں متنازع انتخابات کے انعقاد پر اظہار تشویش کیا ہے۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this