Friday, July 5, 2024
فلسطینغزہ:جنگ بندی کے بغیر، ذہنی صدمے کا علاج ناممکن ہے: ایم ایس...

غزہ:جنگ بندی کے بغیر، ذہنی صدمے کا علاج ناممکن ہے: ایم ایس ایف

غزہ:جنگ بندی کے بغیر، ذہنی صدمے کا علاج ناممکن ہے: ایم ایس ایف

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے فوری اور دیرپا جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے، کیونکہ اس کے بغیر نفسیاتی زخموں کا بھرنا ناممکن ہوگا۔

ایم ایس ایف کے ماہر نفسیات ڈیوڈ مسارڈو جنہوں نے حال ہی میں غزہ چھوڑا ہے ،انہوں نے ایک بیان میں اپنے تجربے کی وضاحت کی کہ کچھ سیشنز میں ہمیں ڈرون اور بموں کی آواز پر قابو پانے کے لیے چیخنا بھی پڑا۔

انہوں نے کہا کہجس وقت غزہ میں کوئی لڑائی نہیں تھی، پس منظر کی آواز ہسپتال میں بچوں کے رونے کی تھی۔ بچے معذور، جلے ہوئے یا والدین کے بغیر ہوتے تھے ان بچوں کو گھبراہٹ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیونکہ جسمانی درد نفسیاتی زخموں کو متحرک کرتا ہے جب درد آپ کو اس بم کی یاد دلاتا ہے جس نے آپ کی زندگی کو ہمیشہ کے لیے بدل دیا۔

انکا کہنا تھا کہ ہسپتال میں ہر طرف جنگ ہے خون کی بو ناقابل برداشت ہے.

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...