غزہ : اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 113 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بربریت مسلسل جاری ہے، 24گھنٹوں میں بمباری سے مزید 113 فلسطینی شہید ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق صیہونی فوج نے امداد کے لیے قطاروں میں کھڑے فلسطینیوں پر حملہ کردیا جبکہ فلسطینیوں کے لیے غذائی امداد لے جانے والی اقوام متحدہ کی عالمی امدادی ایجنسی کے ٹرک پر بھی فائرنگ کی گئی۔
اسرائیلی فوج کی بمباری سے غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 27 ہزار 480 تک جا پہنچی جبکہ 66 ہزار 800 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے 2 ہفتوں سے العمل ہسپتال کا مکمل محاصرہ بھی جاری رکھا ہوا ہے۔
دوسری جانب سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی، 2 گھنٹے طویل ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال پر گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ کے مستقل حل پر بھی تفصیلی بات چیت کی اور غزہ تنازع کو مزید پھیلنے سے روکنے کی اہمیت پرزور دیا۔
امریکی وزیرخارجہ سعودی عرب کے بعد مصر، قطر، اسرائیل اور فلسطین کا بھی دورہ کریں گے۔