
پشاور : انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
16 نومبر کو سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔پاک فوج کے جوانوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا موثر انداز میں پتہ لگا کر بھرپور حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جن میں ایک ہائی ویلیو ٹیررسٹ (HVT)، دہشت گرد کمانڈر سمیع اللہ ، دہشت گرد کمانڈر سلمان احمد، دہشت گرد عمران محمد اور دہشت گرد حضرت عمر خالد شامل ہیں۔یہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔
ہلاک ہوئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گردعلاقے میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ایک اور آپریشن کیا گیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد لانس نائیک محمد اعجاز خان دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔