Wednesday, November 27, 2024
Homeکھیلکرکٹسابق کرکٹر مشتاق احمد بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے

سابق کرکٹر مشتاق احمد بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے

Published on

spot_img

سابق کرکٹر مشتاق احمد بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آ گئے

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر مشتاق احمد نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی جار حا نہ بلے بازی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے کچھ سالوں میں اپنے بیٹنگ کے انداز کو تبدیل کیا ہے۔

اعظم کو حال ہی میں پاکستان کےوائٹ بال کے کپتان کے طور پر دوبارہ مقرر کیا گیا تھا اور انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں گرین شرٹس کی قیادت کی تھی جہاں مین ان گرین کو اپنے گروپ میں دو میچ ہارنےکی وجہ سےگروپ مرحلے سے باہر ہونا پڑا تھا۔

ایک مقامی اسپورٹس چینل سے بات کرتے ہوئے 54 سالہ مشتاق نے کہا کہ بابر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا کیونکہ ان کاانداز بدل گیا ہے۔

مشتاق نے کہا کہ بابر کا انداز پچھلے ایک سال میں یقیناً بدل گیا ہے انہوں نے اپنی بیٹنگ میں جارحیت کا مظاہرہ کیا اگر کوئی شخص اتنا بہتر کر سکتا ہے تو میرے خیال میں یہ کافی ہے ۔

سابق کرکٹر نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں ٹیم ورک پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کا کردار ہوتا ہے لیکن کھلاڑی آخری چند اوورز میں رنز نہیں بناتے اور یہ مسئلہ ٹیم کے اندر کچھ سالوں سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوسرے کھلاڑیوں کا بھی فرض ہے کہ وہ رنز بنائیں ان کا بھی کردار ہے اگر ایک شخص آپ کو اسکور کردیتا ہے، لیکن ہمارے باقی کھلاڑی 7-8 اوورز میں اسکور نہیں کر پاتے تو یہ ایک بہت بڑا مسئلہ ہے یہ سب پچھلے 3-4 سال سے ہو رہا ہے وہ صرف اس صورت میں اسکور کرتے ہیں جب ان کا کوئی خاص اثر نہ ہو ۔

اس کے بعد لیجنڈری اسپنر نے سب کو یاد دلایا کہ بابر نے پاکستان کرکٹ کے لیےجو کیا ہے اسے بھولنا نہیں چاہیے اور یہ بھی کہا کہ بعض اوقات لوگ ان کے لیےبہت سخت رویہ اختیار کرتے ہیں ۔

انہوں نے نتیجہ اخذ کیا کہ اگر ہم بابر کے بارے میں بات کرتے ہیں تو اس کی ایک وجہ ہے کہ لوگ دنیا بھر میں ان کی عزت کرتے ہیں وہ پاکستان کو عزت بخشتا ہے .

Latest articles

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

لبنان جنگ بندی کے بعد حماس غزہ میں جنگ بندی کے لئے تیار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) حماس غزہ کی پٹی میں جنگ بندی معاہدے کے لیے...

پاکستان نے انڈر 19 ویمن ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی خواتین کی سلیکشن کمیٹی نے...

پی ٹی آئی میں اختلافات، بشریٰ بی بی احتجاج کی ناکامی کی ذمہ دار قرار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں احتجاج کی ناکامی کے بعد پاکستان تحریک...

More like this