Thursday, January 9, 2025
Homeامریکہجعلسازی کیس:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قصوروار قرار، سزا کا اعلان !

جعلسازی کیس:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قصوروار قرار، سزا کا اعلان !

Published on

جعلسازی کیس:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ قصوروار قرار، سزا کا اعلان !

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کی ایک عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی کے مقدمے میں قصوروار قرار دے دیا۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نیویارک کے علاقے مین ہیٹن کی عدالت میں 12 رکنی جیوری نے ’ہش منی‘ کیس کی 5 ہفتے تک جاری رہنے والی سماعت ختم ہونے کے بعد قصور وار قرار دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق، ٹرمپ امریکا کی 250 سالہ تاریخ کے ایسے پہلے سابق امریکی صدر بن گئے ہیں جو کسی جرم کے مرتکب پائے گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ پر بالغ فلموں کی اداکارہ اسٹورمی ڈینیئلز کو اپنے وکیل مائیکل کوہن کے ذریعے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی اور اس ادائیگی کو چھپانے کے لیے اپنے کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی سے متعلق الزامات کا سامنا تھا۔

فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا۔ اور جیوری نے تمام الزامات میں انہیں مجرم قرار دیا ہے۔ نیویارک کی عدالت کے جج 11 جولائی کو ٹرمپ کی سزا کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب کمرہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مجرم قراردینے والی جیوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا، ’مجھ پر یہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں۔‘

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ میری توہین ہے، معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا۔ جیوری کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعدڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔

واضح رہے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف جیوری کا فیصلہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب صدراتی انتخاب میں صرف 6 ماہ باقی رہ گئے ہیں، جن میں ٹرمپ ریپبلکین پارٹی کی جانب سے ممکنہ امیدوار ہیں۔

یہ فیصلہ ملواکی میں ریپلکن نیشنل کنونیشن سے چند ہفتے پہلے آیا ہے جہاں ٹرمپ کو 5 نومبر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک صدر جوبائیڈن کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی پارٹی کی جانب سے باضاطہ طور پر نامزدگی ملنے والی ہے۔

Latest articles

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

More like this