الرئيسيةTop Newsامریکا میں پہلی بار نائٹروجن گیس کے ذریعے مجرم کو سزائے موت...

امریکا میں پہلی بار نائٹروجن گیس کے ذریعے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی

Published on

spot_img

امریکا میں پہلی بار نائٹروجن گیس کے ذریعے مجرم کو سزائے موت دے دی گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں پہلی بار کینتھ اسمتھ نامی مجرم کو نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 58 سالہ کینتھ اسمتھ کو امریکا کی ریاست لاباما میں ہولمین کریکشنل فیسٹیلیٹی میں آج مقامی وقت 8 بجکر 25 منٹ پر مردہ قرار دیا گیا۔

اسمتھ کو 1989 میں ایک مبلغ کی اہلیہ کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی۔

سن 2022 میں انہیں مہلک انجکشن دے کر سزائے موت دینے کی کوشش کی گئی تھی لیکن یہ ناکام ثابت ہوئی، اور اب دوسری کوشش نائٹرجن گیس کی مدد سے کی گئی ہے۔

مجرم کے پہنے ماسک میں نائٹروجن گیس چھوڑی گئی، سانس لینے پر آکسیجن کی کمی ہوئی اور ان کی موت واقع ہوگئی۔

نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت کا قانون 1982 کے بعد لاگو ہوا تھا، ریاست الاباما کے مطابق سزائے موت دینے کا یہ طریقہ ’سب سے کم تکلیف دہ‘ ہے۔

امریکا میں زہریلی گیس کے ذریعے سب سے پہلی سزائے موت 1999 میں دی گئی تھی جب ایک مجرم کو ہائیڈروجن سائینائیڈ گیس کے ذریعے موت کی نیند سلا دیا گیا تھا۔

الاباما کے علاوہ اوکلاہوما اور مسیسیپی میں نائٹروجن گیس کے ذریعے سزائے موت کی منظوری دی گئی ہے جبکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن نے نائٹروجن گیس سے سزائے موت کو غیر انسانی فعل قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہرین نے اس طرح کی پھانسی کو روکنے کی کوشش کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ سزائے موت کے اس طریقہ کار کو کبھِی آزمایا نہیں گیا ہے اور یہ تشدد اور ظلم کے متراف ہے اور اس غیر انسانی عمل کو روکنا چاہیے۔

Latest articles

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار

جیسن گلیسپی کا بابر اعظم کی زبردست واپسی پر اعتماد کا اظہار اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات...

عمران خان کی جیل میں وکلاء سے ملاقات، 26ویں آئینی ترمیم پر افسوس کا اظہار

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی...

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا لیے

پنڈی ٹیسٹ پہلا دن: پاکستان نے 3 وکٹ کے نقصان پر 73 رنز بنا...

امریکی قانون سازوں کا عمران خان کی رہائی کیلئے خط سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان دفترِ خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا...

More like this