سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس: نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا پہلا اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوگا نومنتخب اراکین آج حلف اٹھائیں گے.
جبکہ دوسری جانب گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے 8 فروری کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
سندھ اسمبلی کے اطراف سیاسی جماعتوں کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے پولیس نے سندھ اسمبلی کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا۔