Friday, July 5, 2024
پاکستانوزیر خزانہ 10 جون کو نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش...

وزیر خزانہ 10 جون کو نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے: ذرائع

وزیر خزانہ 10 جون کو نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے: ذرائع

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ بجٹ تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 10 جون کو بجٹ پیش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں آئی ایم ایف شرائط کو شامل کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ایوان صدر میں ملاقات کی.

سید یوسف رضا گیلانی نے آئندہ وفاقی بجٹ کے ذریعے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے اور محصولات میں اضافے کے لیے جامع حکمت عملی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اردو انٹرنیشنل

وزیر خزانہ نے قائم مقام صدر کو آئندہ عوام دوست بجٹ کی جاری تیاریوں اور مہنگائی میں کمی کے لیے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح میں قابل ذکر کمی حکومت کے مسلسل اور غیر متزلزل اقدامات کو ظاہر کرتی ہے۔

دیگر خبریں

Trending

غزہ میں جنگ بندی کے آثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی...

0
غزہ میں جنگ بندی کے اثار دکھائی نہیں دے رہے، سعودی وزیر خارجہ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک):سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان...