Friday, February 14, 2025
Homeکھیلایف آئی ایچ نیشنز کپ : قومی ٹیم سیمی فائنل میں...

ایف آئی ایچ نیشنز کپ : قومی ٹیم سیمی فائنل میں ہفتہ کو نیوزی لینڈ کا سامنا کرے گی

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق پولینڈ کے شہر گنیزنو میں جاری ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے سیمی فائنل میں ہفتہ کو پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ رات 9:00 بجے شروع ہوگا۔ دریں اثنا، دوسرا سیمی فائنل، جنوبی افریقہ اور فرانس کے درمیان شام 6:30 بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فاتح ایف آئی ایچ پرو لیگ کے اگلے سیزن کے لیے کوالیفائی کر لے گا۔

ایف آئی ایچ نیشنز کپ کا فائنل اتوار 9 جون کو کھیلا جائے گا۔

اس سے قبل فرانس نے بدھ کو سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 6-5 سے شکست دی تھی۔

فرانس نے 7ویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر وکٹر چارلیٹ کے گول سے پہلا گول کیا۔ روگیو بلیز نے 14ویں منٹ میں فیلڈ گول کے ساتھ فالو اپ کیا اور پہلے کوارٹر کے اختتام تک فرانس کو 2-0 سے آگے کردیا۔

گیسپارڈ بومگارٹن نے 23 ویں منٹ میں ایک اور فیلڈ گول کیا جبکہ 25 ویں منٹ میں چارلیٹ نے ایک بار پھر گول کر کے کھیل میں فرانس کی برتری کو یقینی بنایا۔

پاکستان اس وقت واپسی کرتا نظر آیا جب 26ویں منٹ میں ابو محمود نے پنالٹی اسٹروک کو گول کیا اور 29ویں منٹ میں مرتضیٰ یعقوب نے پنالٹی کارنر سے گول کیا۔

اس کے بعد چارلیٹ نے 39ویں منٹ میں اپنا تیسرا گول کیا، تیسرے کوارٹر کے اختتام پر فرانس نے کھیل میں 5-2 کی برتری حاصل کر لی۔

چوتھے کوارٹر میں پاکستان کا غلبہ رہا۔ رانا وحید نے 46ویں منٹ میں، عبدالرحمان نے 52ویں منٹ میں فیلڈ گول اور حنان شاہد نے 56ویں منٹ میں پنالٹی کارنر سے گول کیا۔

تاہم ان کوششوں کے باوجود پاکستان جیت حاصل نہ کرسکا۔ فرانس کے شارلٹ نے آخری لمحات میں پنالٹی کارنر پر گول کر کے فرانس کو فتح سے ہمکنار کیا۔ لیکن اس کے باوجود پاکستان نے بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سیمی فائنل میں جگہ بنائی .

فرانس کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے ٹورنامنٹ میں ایک جیت اور ایک ڈرا کیا۔ ملائیشیا کے خلاف ڈرا ہونے کے بعد انہوں نے کینیڈا کو 8-1 سے شکست دی۔

Latest articles

آئی پی ایل 2025: رائل چیلنجرز بنگلور نے رجت پاٹیدار کو نیا کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) نے جمعرات...

چیمپئنز ٹرافی 2025: بھارتی کھلاڑی فیملی کے بغیر سفر کریں گے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے...

بنگلہ دیش نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے نیا نائب کپتان مقرر کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے...

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈ کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

More like this