Skip to content

اردو انٹرنیشنل

ڈیجیٹل دنیا میں اردو کی نمائندگی، ایشیا اور جنوبی ایشیا سے آپ تک

Primary Menu
  • صفحۂ اول
  • سیاست
  • پاکستان
  • چین
  • ایشیا
  • کالم کار
  • جنتا کی آواز
  • کاروبار
  • کھیل
  • محاذ
  • Top News
  • پاکستان

آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

Untitled design (11)

آئی جی پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک ) نگران وفاقی حکومت نے آئی جی اسلام آباد پولیس اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو عہدوں سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد اور وفاقی دارالحکومت کے ڈپٹی کمشنر کو تبدیل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو خط لکھ دیا، اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے لکھے گئے خط میں الیکشن کمیشن کے احکامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دونوں افسران کو فوری طور پر تبدیل کیا جائے۔

بتایا جارہا ہے کہ حکومت سے الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کو تبدیل کرنے کا کہا گیا، اس کے ساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کو بھی تبدیل کرنے کی ہدایت کی تھی، اس مقصد کے لیے الیکشن کمیشن نے اسٹبشلمنٹ ڈویژن کو دونوں افسران کے تبادلے کے لیے مراسلہ ارسال کیا۔

اس کے علاوہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن سے سابقہ حکومت کے ابھی تک تعینات وفاقی سیکرٹریز کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں، نگران دور حکومت میں الیکشن کمیشن کے حکم پر افسران کے ٹرانسفر کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابقہ حکومت کے ابھی تک تعینات وفاقی سیکرٹریز کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں، اس حوالے سے عدالت کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس میں سابقہ حکومت کے تعینات افسران کے اب تک کتنے تبادلے ہوئے؟ الیکشن کمیشن سابقہ حکومت کے مختلف محکموں اور اداروں میں تعینات افسران کے تبادلے کے اپنے حکم پر آئندہ منگل تک بلا امتیاز عمل کرائے، الیکشن کمیشن ٹرانسفرز میں پک اینڈ چوز نہیں کر سکتا اگر الیکشن کمیشن نے اپنے حکم پر پک اینڈ چوز پر عمل کرایا تو انفرادی ٹرانسفر آرڈر معطل کر دیں گے۔

معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نگران حکومت میں شامل وزراء اور بیوروکریٹس پر سوالات اٹھائے ہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کہتے ہیں کہ ’جو لوگ وائٹل رول ادا کر رہے ہیں وہ پچھلی حکومت میں بھی تھے، اب اِس نگران حکومت میں اُن کی لائن پر ہیں، کیوں پِک اینڈ چوز کیا جارہا ہے؟ الیکشن کمیشن تعصب پر مبنی فیصلوں پر نظر ثانی کرے‘۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں سی ڈی اے میں تعینات ڈیپوٹیشن افسران کے تبادلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے عدالتی حکم کے باوجود ڈی جی الیکشن کمیشن کی عدم پیشی پر اظہارِ برہمی کیا، جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ ’ڈی جی کی بیٹی کی شادی ہے اس لیے نہیں آئے‘۔ سماعت کو آگے بڑھاتے ہوئے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ ’آپ تبادلے کے نوٹیفکیشن کی زبان دیکھیں جس میں کہا گیا اس غلط آدمی کو ہٹا کر اچھے آدمی کو لگایا جائے، ایسے ٹرانسفر کیا جاتا ہے؟ آپ اپنا اسٹیٹس خراب کر رہے ہیں اسی لیے ڈی جی کو بلایا تاکہ نوٹی فکیشن ان کی نظر سے گزرے، اس نوٹیفکیشن میں ترمیم نوٹ کریں اور چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کو بتائیں۔

درخواست گزار وسیم حیات باجوہ کے وکیل نے اپنے دلائل میں وکیل الیکشن کمیشن کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہا کہ ’پوسٹنگ پر اتنا وقت ضائع کرتے ہیں تو الیکشن کیسے کروائیں گے؟ ہم گھر گئے تو سی ڈی اے والے باہر کھڑے تھے کہ گھر خالی کریں، جو قانون یہ بتا رہے ہیں اس پر تو چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تبدیل ہونا چاہیے، صرف پروپوزل کا لیٹر لکھا ہوا تھا اور انہوں نے اٹھا کر ٹرانسفر کردیں۔

عدالت نے الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ بتائیں اس نوٹیفکیشن میں ترمیم کب کریں گے؟ جس پر وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ’ سی ڈے اے کا بھی لیٹر آیا ہوا تھا ہم نے اس پر ٹرانسفر کی، وسیم حیات باجوہ کے خلاف کوئی انکوائری التواء میں نہیں تھی‘۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ ’ سی ڈی اے ایک خودمختار ادارہ ہے، بادی النظر میں درخواست گزار کو سی ڈی اے نے انتقام کا نشانہ بنایا، الیکشن کمیشن کو موقع دیا جا رہا ہے اس نوٹیفکیشن میں ترمیم کی جائے اور چیف الیکشن کمشنر کو آگاہ کریں جو نوٹیفکیشن جاری ہو رہے ہیں ان کو دیکھیں‘، اس کے ساتھ ہی عدالت نے درخواست گزار ممبر سی ڈی اے وسیم حیات باجوہ کو حاصل سہولیات واپس نہ لینے کا حکم دیتے ہوئے درخواست گزار کو گھر خالی کرنے سے روک دیا جب کہ الیکشن کمیشن نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے عدالت کو ترمیم کی یقین دہانی کرائی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کو ایک ہفتے میں ترمیم کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

Post navigation

Previous: یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری پر پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمہ میں فرد جرم عائد
Next: گوگی کو کوئی 10 روپے ادھار نہیں دیتا تھا , اس کے پیچھے وزارت عظمیٰ کی طاقت تھی،طلال چوہدری

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

یہ بھی پڑہیے

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

Calendar

April 2026
MTWTFSS
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930 
« Mar    

Top News

Big battle in Iranian airspace Iran claims to have shot down US warplane and helicopter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی
  • مشرق وسطیٰ

ایرانی فضاؤں میں بڑا معرکہ: ایران کا امریکی جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر گرانے کا دعویٰ

Big drop after record increase, petrol price reduced by Rs 80
  • Top News
  • پاکستان

ریکارڈ اضافے کے بعد بڑی کمی، پیٹرول کی قیمت میں 80 روپے کی کمی

Controversial decision in the Pentagon US Army Chief suddenly dismissed, reasons not revealed
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

پینٹاگون میں ہنگامہ خیز فیصلہ: امریکی آرمی چیف اچانک برطرف، وجوہات سامنے نہ آ سکیں

Trump's big action Attorney General Pam Bondi fired, Epstein files controversy worsens the matter
  • Top News
  • امریکہ
  • بین الاقوامی

ٹرمپ کا بڑا ایکشن: اٹارنی جنرل پام بونڈی برطرف، ایپسٹین فائلز تنازع نے معاملہ بگاڑ دیا

Petrol 458 and diesel 520 rupees per liter, government's big decision - subsidy ends, targeted relief package announced
  • Top News
  • پاکستان

پیٹرول 458 اور ڈیزل 520 روپے فی لیٹر، حکومت کا بڑا فیصلہ—سبسڈی ختم، ٹارگٹڈ ریلیف پیکج کا اعلان

Social Streams

  • Facebook
  • Instagram
  • Twitter
  • Youtube

Categories

Afghanistan Editor's Pick South Asia Ticker Top News آج کے کالمز الیکشن 2024 امریکہ انٹرنیمنٹ انڈیا بین الاقوامی دلچسپ و عجیب سائنس اور ٹیکنالوجی مشرق وسطیٰ ّExclusive پاکستان چین کاروبار کھیل
Copyright © All rights reserved. | MoreNews by AF themes.