Wednesday, January 8, 2025
HomeTop Newsوفاقی کابینہ کا اجلاس: ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی منظوری...

وفاقی کابینہ کا اجلاس: ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی منظوری کا امکان

Published on

وفاقی کابینہ کا اجلاس: ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی منظوری کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی کابینہ اجلاس میں ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی منظوری کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا، کابینہ اجلاس میں ججز کے خط کے معاملے پر غور ہوگا، مصروفیات کے باعث وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس کو تین بار ملتوی کیا گیا جو آج ہوگا اور اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کئے جائیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا ہے، اجلاس میں وفاقی کابینہ ارکان اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر غور کریں گے، اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کی منظور ی دئیے جانے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے ججز کے معاملے پر انکوائری کرانے کا اعلان کیا ہے، اس ضمن میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اس معاملے پر چیف جسٹس نے فل کورٹ میٹنگ کی، چیف جسٹس نے خواہش ظاہر کی معاملے پر وزیر اعظم سے بھی مشاورت کی جائے، چیف جسٹس نے وزیراعظم سے ملاقات کیلئے خواہش کا اظہار کیا، جس کے بعد ہونے والی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ سمیت میں نے بطور وفاقی وزیر قانون اور اٹارنی جنرل نے شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں ججز کے خط والے معاملے سمیت ٹیکس اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی، اس دوران وزیراعظم نے واضح کیا عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہوگا، اور یقین دہانی کروائی کہ اس معاملے کی چھان بین ہونی چاہیے، وزیراعظم وفاقی کابینہ کے سامنے اس معاملے کو رکھیں گے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں معاملے کی انکوائری کیلئے ٹی او آرز طے کیے جائیں گے، معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اچھی ساکھ رکھنے والے ریٹائرڈ ججز کی سربراہی میں اس معاملے کی انکوائری کروائی جائے گی۔

Latest articles

پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے غیر ملکی کھلاڑیوں کی کیٹیگری کا اعلان

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے...

میتھیوز نے سری لنکا کے ٹیسٹ شیڈول 2025 پر آئی سی سی کو تنقید کا نشانہ بنا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تجربہ کار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز نے سری...

آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے منگل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ شیڈول، مقام کی تصدیق کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

More like this