Thursday, November 28, 2024
HomeTop Newsلوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر...

لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہوں اور اندر سے مر چکی ہوں،مناہل ملک کا جذباتی پیغام

Published on

spot_img

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) مبینہ طور پر اپنی نامناسب ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد ٹک ٹاکر مناہل ملک نے جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے جہاں اپنے مداحوں سے معافی مانگی ہے، وہیں انہوں نے بتایا کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تنگ آ چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں۔

گزشتہ ہفتے مناہل ملک کی مبینہ نامناسب ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس پر انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ پھیلنے والی ویڈیوز جعلی ہیں، ان کی ویڈیوز کو ایڈٹ کر کے پھیلایا گیا۔

مناہل ملک کی جانب سے وضاحت کے باوجود سوشل میڈیا صارفین اور بعض شوبز شخصیات نے دعویٰ کیا کہ ٹک ٹاکر نے اپنی ویڈیوز خود وائرل کیں۔

اب انہوں نے ایک وضاحتی پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگوں کے رویوں سے تھک چکی ہیں اور اندر سے مر چکی ہیں۔

مناہل ملک نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے لکھا کہ یہ زندگی بہت مختصر ہے، اپنوں کے ساتھ رہا کریں اور غلطی کرنے والوں کو معاف کردیا کریں۔

انہوں نے تعاون کرنے پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا، ساتھ ہی شکوہ کیا کہ لیکن یہ دنیا جینے نہیں دیتی، دنیا بہت ظالم ہے اور امید کرتی ہوں کہ آپ لوگوں کو دوبارہ کبھی اپنا چہرہ نہ دکھاؤں۔

مناہل ملک نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ وہ آخری بار مداحوں سے مخاطب ہے، انہوں نے کبھی اس طرح بات نہیں کی۔

Latest articles

ریفری ڈیوڈ کوٹ پر متنازع الزامات، ایف اے کی انکوائری جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی فٹ بال ایسوسی ایشن...

بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024: پاکستان نے نیپال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بدھ کے روز...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: بابر بدستور نمبر 1 پر برقرار، شاہین نے ٹاپ پوزیشن کھو دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی...

کرم میں تشدد جاری، ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ گئی

کرم میں جاری تشدد کی لہر کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 102 تک پہنچ...

More like this