
فرح گوگی کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں اگر اس نے کرپشن کی ہے توسزا ملنی چاہیے، ذلفی بخاری
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فرح گوگی کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے اگر اس نے کرپشن کی ہے تو اسے سخت سزا ملنی چاہیئے.ذلفی بخاری نے کہا کہ رنگ روڈ اسکینڈل میرے خلاف سازش تھی اور میرے خلاف بنائے گئے مقدمات میں عمران خان کے قریبی لوگ شامل تھے، مجھ پر مقدمات بنانے والا ایک شخص وعدہ معاف گواہ بن گیا اور دوسرا ملک چھوڑ کر چلا گیا۔
عثمان بزدار سے متعلق بات کرتے ہوئے ذلفی بخاری نے انکشاف کیا کہ عمران خان کو عثمان بزدار کی غلط چوائس کے بارے میں احساس ہو گیا تھا لیکن بعد میں انہیں ہٹانا مناسب نہیں تھا.
زلفی بخاری نے کہا کہ پوری تحریک انصاف نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی، ہم نے جناح ہاؤس پر حملے کی بھی سخت مذمت کی، اس وقت پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی کے لئے کام شروع ہو چکا ہے لیکن شفاف انتخابات ہی ملک میں معاشی استحکام لائیں گے.رہنماء تحریک انصاف نے کہا کہ اگر ہمیں 50 فیصد بھی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی تو الیکشن جیت جائیں گے، انہوں نے کہاکہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے