Thursday, January 9, 2025
Homeبین الاقوامیفیس بک نے بنگلادیش کی حکمران جماعت کے اکاؤنٹس بند کردیے، وجہ...

فیس بک نے بنگلادیش کی حکمران جماعت کے اکاؤنٹس بند کردیے، وجہ کیا تھی !

Published on

فیس بک نے بنگلادیش کی حکمران جماعت کے اکاؤنٹس بند کردیے، وجہ کیا تھی !

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے بنگلادیش کی حکمران جماعت عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز بند کردیے۔

فیس بک کی مالک کمپنی میٹا کے مطابق، عوامی لیگ کے متعدد اکاؤنٹس اور پیجز فیس بک سے ہٹا دیے گئے ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ عوامی لیگ سے جڑے ان فیس بک اکاؤنٹس اور پیجز کو جنوری میں عام انتخابات سے قبل مربوط غیرمستند رویے بشمول اپوزیشن پر تنقید کی وجہ سے ہٹایا گیا ہے۔

فیس بک نے پالیسی کی خلاف ورزی پر عوامی لیگ کے 50 اکاؤنٹس اور 98 پیجز ہٹائے۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے انتخابات سے متعلق اور اپوزیشن پر تنقیدی رپورٹس پوسٹ کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل دسمبر 2018 میں بھی فیس بک اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے عوامی لیگ کے متعدد پیجز اور اکاؤنٹس بند کردیے تھے۔

فیس بک نے پالیسی کی خلاف ورزی پر عوامی لیگ کے 9 جعلی پیجز اور 6 اکاؤنٹس جبکہ ٹوئٹر نے 15 مشتبہ اکاؤنٹس کو معطل کردیا تھا۔

خیال رہے کہ بنگلادیش میں جنوری میں ہونے والے انتخابات میں عوامی لیگ کی قیادت میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد نے فتح حاصل کی تھی جبکہ اپوزیشن نے عام انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this