Thursday, January 9, 2025
Homeکھیلکرکٹانگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچ کے لیے...

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

Published on

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 جولائی سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

اسکواڈ میں ناٹنگھم شائر کے فاسٹ باولر ڈلن پیننگٹن اور سرے کے وکٹ کیپر بلے باز جیمی اسمتھ شامل ہیں جنہوں نے 2023 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔

اسکواڈ میں سرے کے ایک اور کھلاڑی گس اٹکنسن شامل ہیں، جنہوں نے اس سال کے شروع میں انگلش ٹیم کے ساتھ دورہ کیا اور بغیر ڈیبیوکے واپس آئے ایٹکنسن نے9 ون ڈے اور3 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں انگلش ٹیم کی نمائندگی کی ہے جس میں بالترتیب3 اور 6 وکٹیں حاصل کیں۔

جونی بیرسٹو کو اس سال کے شروع میں بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں وکٹ کیپر بلے باز کارکردگی دکھانے میں ناکام رہنے کے بعد اسکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے سیریز میں ان کا سب سے زیادہ اسکور پانچویں ٹیسٹ میں انگلینڈ کی دوسری اننگز میں 39 رنز تھا۔

بیئرسٹو کے ساتھ بین فوکس بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے اور اسمتھ ان کی جگہ وکٹیں سنبھالیں گے۔

کرس ووکس کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے بھی بلایا گیا ہے اس تیز گیند باز نے آخری بار انگلینڈ کے لیے ایشز 2023 میں کھیلا تھا اور پلیئر آف دی سیریز کا ایوارڈ جیتا تھا کیونکہ انہوں نے چھ اننگز میں 18.15 کی اوسط سے 19 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

بین اسٹوکس کی قیادت والی ٹیم 10 جولائی کو لارڈز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنی جدوجہد کا آغاز کرے گی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے انگلینڈ کا سکواڈ:
بین اسٹوکس (کپتان)، جیمز اینڈرسن (صرف پہلا ٹیسٹ)، گس اٹکنسن، شعیب بشیر، ہیری بروک، زیک کرولی، بین ڈکٹ، ڈین لارنس، ڈلن پیننگٹن، اولی پوپ، میتھیو پوٹس، جو روٹ، جیمی اسمتھ اور کرس ووکس۔

Latest articles

بجلی 10 سے 12 روپے فی یونٹ سستی کر سکتے ہیں، اویس لغاری

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی...

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

More like this