Thursday, January 9, 2025
Homeپاکستانچینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب،وزیراعظم کی دورہ چین...

چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب،وزیراعظم کی دورہ چین کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دینے کی ہدایت

Published on

چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب،وزیراعظم کی دورہ چین کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دینے کی ہدایت

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دورہ چین کے دوران نتیجہ خیز بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دینے اورچینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب دینے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی زیر صدارت وزیراعظم کے دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے صبح 7 بجے اہم جائزہ اجلاس میں کیا۔

اجلاس میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دورے کے دوران دونوں ملکوں کی نتیجہ خیز بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے حوالے سے جامع پلان ترتیب دیاجائے، چینی انڈسٹری کو پاکستان میں صنعتیں لگانے کی ترغیب دینے کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا جائے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ حکومت چینی صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی ۔

وزیراعظم نے چین میں تعینات پاکستانی سفیر کو پاکستانی کاروباری وفد کو چین میں ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس میں وزیراعظم کو دورہ چین کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو بتایا گیا کہ پاکستان سے صنعت کاروں ،سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کا ایک وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ چین کے شہر شینزن جائے گا ۔ یہ وفد چینی کاروباری برادری سے ملاقاتیں کرے گا اور پاکستان اور چین کے درمیان بزنس ٹو بزنس تعلقات کے فروغ کے حوالے سے بات چیت کرے گا۔

واضح‌رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف چین کے صدر شی جن پنگ کی دعوت پر 4 سے 8 جون تک بیجنگ کا دورہ کریں گے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف دورۂ چین کے دوران تیل، گیس، توانائی، آئی سی ٹی اور ٹیکنالوجیز کی چینی کمپینوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ن کا کہنا تھا کہ ایجنڈے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے۔

Latest articles

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

ایپسوچ نے آسٹن ولا ونگر جیڈن فیلوجین کو 20 ملین پاؤنڈ میں سائن کر لیا

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ایپسوچ ٹاؤن نے آسٹن ولا کے...

غزہ میں جنگ بندی کے بہت قریب ہیں: امریکی وزیر خارجہ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے تصدیق کی ہے کہ...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 393 پوائنٹس کی کمی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مندی کا رجحان ہے،...

More like this