Wednesday, February 12, 2025
Homeپاکستانپی آئی اے حج پرواز کی ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

پی آئی اے حج پرواز کی ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

Published on

پی آئی اے حج پرواز کی ریاض ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے کی حج پرواز پی کے 839 نے ریاض ایئرپورٹ پرہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی حج پرواز رات 10 بجے کراچی سے جدہ کے لئے روانہ ہوئی تھی.

طیارے میں موجود مسافر کے مطابق دوران پرواز طیارے میں دھماکے کی آواز سنی گئی۔

مسافر نے مزید بتایا کہ دھماکے کی اطلاع پر پرواز کا رخ جدہ سے موڑ کر اسے ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، ایمرجنسی لینڈنگ کے بعد طیارے سے تمام مسافروں کو اتارکر لاونج میں منتقل کیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ پرواز پی کے 839 میں دوران پرواز کارگو کیبن میں ہائی ٹمپریچر کی وارننگ آئی تھی، جس کے بعد طیارے کو ریاض ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا، طیارے کی جانچ کے بعد ہائی ٹمپریچر وارننگ غلط ثابت ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق سرسری جانچ کے بعد پرواز پی کے839 کودوبارہ جدہ کے لیے روانہ کر دیا گیا۔

Latest articles

کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم کا افتتاح کر دیا گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی 2025، جو 19 فروری سے 9...

حارث رؤف کی جگہ عاکف جاوید پاکستانی اسکواڈ میں شامل

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز عاکف جاوید...

پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کا نیشنل اسٹیڈیم کے 700 کارکنوں کے اعزاز میں ظہرانہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین...

گوگل میپس نے ’خلیجِ میکسیکو‘ کا نام بدل کر’خلیجِ امریکا‘ کر دیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے امریکی...

More like this