Sunday, January 5, 2025
Homeبین الاقوامیایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کے بعد ایلون مسک دنیا کی امیر ترین شخصیت بن گئے، مجموعی اثاثوں کی مالیت 348 ارب ڈالر تک جاپہنچی، صرف 20دن کے دوران 70ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ، انکی کمپنی ٹیسلا کےسٹاک مارکیٹ حصص میں اضافہ،ٹرمپ سے قریبی تعلقات کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھا ،انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد ابھی ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں منتقل ہونے اور اوول آفس کے اختیارات باضابطہ طور پر نہیں سنبھالے لیکن انکی کابینہ کے نامزد ارکان پر تنقید اور تشویش کے حوالے سے ردعمل میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو بادی النظر میں واقعاتی اعتبار سے درست بھی دکھائی دیتا ہے جس کی حالیہ مثال ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت ہے جو آسمان کی بلندیوں کو چھوتی ہوئی 348 ارب ڈالر تک جاپہنچی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین انسان بن گئے ہیں .

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس وقت ایلون مسک دنیا کی تاریخ کے امیر ترین فرد بن چکے ہیں، ان کے اثاثوں کی مالیت محض 20 روز کے دوران 70 ارب ڈالر بڑھ چکی ہے۔

ایلون مسک کے اثاثوں کی خالص مالیت 334.3 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکی ہے جس کی بدولت وہ دنیا کے امیر ترین فرد بننے میں کامیاب ہوئے ہیں، ان کی کمپنی ٹیسلا کے اسٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت میں زبردست اضافہ ہوا، یہ پیش رفت امریکا کے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد دیکھنے میں آئی ہے۔

ایلون مسک کے ڈونلڈ ٹرمپ سے قریبی تعلقات اور نئی امریکی انتظامیہ کی جانب سے متوقع ڈی ریگولیشنز کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا ٹیسلا پر اعتماد بڑھا، بالخصوص ٹیسلا کی جانب سے خود کار ڈرئیونگ ٹیکنالوجی نے سرمایہ کاروں کو متوجہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون 2023 کو ایلون مسک کے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب 92 ارب ڈالر کی سطح پر تھی، اس موقع پر انہوں نے لگژری مصنوعات بنانے والے گروپ ایل وی ایم ایچ لوئی وٹان موئت ہینیسے کے چیف ایگزیکٹو برنارڈ آرناولٹ سے دنیا کے امیر ترین فرد رہنے کا اعزاز چھین کر اپنے نام کیا تھا۔

اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ کے گزشتہ 17 ماہ کے دوران ایلون مسک کی مجموعی دولت میں ایک کھرب 60 ارب ڈالر تک کا حیرت انگیز اضافہ ہوا ہے۔

ایلون مسک دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ ایکس ’ ( سابق نام ٹوئٹر) کے مالک بھی ہیں، اس کے علاوہ ان کی ٹیکنالوجی اور خلائی سیٹلائٹس کے شعبے میں بھی بھاری سرمایہ کاری موجود ہے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ ایلون کی خلائی کمپنی ’ اسپیس ایکس ’ دنیا بھر کے فعال 62 فیصد سیٹلائٹس کو کنٹرول کرتی ہے۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...