Saturday, October 5, 2024
HomeTop Newsپاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

پاکستان انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ایک بار پھر انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے بورڈ آف گورنرزکا رکن منتخب کر لیا گیا۔

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان 21 ویں مرتبہ آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرزکا ممبربنا ہے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پی اے ای سی کے چیئرمین بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے سالانہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔

پی اے ای سی اعلامیے کے مطابق 21 ویں مرتبہ بورڈ آف گورنرز کی رکنیت پاکستان کے آئی اے ای اے میں فعال کردار کی عکاس ہے۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق 68 ویں جنرل کانفرنس پاکستان کے لیے بہت سے اعزازات لے کر آئی ہے جو اپنی نوعیت کے لحاظ سے بہت اہم ہیں۔

یہ اعزاز پاکستان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی امن اور ترقی کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں آئی اے ای اے کے بصیرت انگیز اقدامات میں فعال شرکت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے نامور ہسپتال نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ (نوری) نے بین الاقوامی سطح پر اس وقت تعریفیں سمیٹیں جب کینسر کی تشخیص، علاج اور علاقائی رکن ممالک کے ساتھ مہارت کے اشتراک میں اس کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا گیا۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments