Friday, January 10, 2025
Homeتازہ ترینالیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال میں آسانی کے لئے...

الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال میں آسانی کے لئے آن لائن سہولت مرکز قائم کردیا

Published on

الیکشن کمیشن نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال میں آسانی کے لئے آن لائن سہولت مرکز قائم کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال میں ریٹرننگ افسران کی آسانی کے لئے آن لائن سہولت مرکز قائم کردیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی خبر کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ اِس سہولت مرکز کی معاونت نادرا، قومی احتساب بیورو، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔

الیکشن کمیشن نےریٹرننگ افسران کوکاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی آسانی کے لئے آن لائن سہولت مرکز قائم کردیا ہے۔پیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا کہ اِس سہولت مرکز کی معاونت نادرا،قومی احتساب بیورو، ایف آئی اے، ایف بی آر اور اسٹیٹ بینک کر رہے ہیں۔ یہ مرکز 24گھنٹے کام کر رہا ہے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے موصول شدہ امیدواران کے کوائف ضروری کارروائی کے لیے ان اداروں کو بھجوائے جا رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سیکریٹری پاور ڈویژن ، سیکریٹری پٹرولیم ڈویژن، سیکریٹری نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن ڈویژن، سیکریٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس ڈویژن ، چاروں چیف سیکریٹریز اور چیئرمین سی ڈی اے کو بھی تحریری طور پر مطلع کیا ہےکہ وہ ریٹرننگ افسران سے امیدواران کی فہرستیں حاصل کریں۔امیدواروں کی فہرست کا اجراء 24 دسمبر 2023 کو کیا جا چکا ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ نادہندہ امیدواران کاغذاتِ نامزدگی کی چانچ پڑتال کے دوران 25 تا 30 دسمبر 2023 تک متعلقہ ریٹرننگ آفیسر سے رجوع کریں ۔ترجمان نے کہا کہ نادہندگان سے واجبات کی وصولی یقینی بنائی جائے۔حکومت کے تمام وفاقی ، صوبائی ادارے فوری ریٹرننگ افسران سے رابطہ کریں۔

Latest articles

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کیلئے مقامی کھلاڑیوں کی سلور کیٹیگری کی فہرست جاری کردی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جمعرات...

بی بی ایل: محمد حسنین نے سڈنی تھنڈر کو جوائن کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد حسنین آسٹریلیائی...

ڈیرن گف پی ایس ایل 10 کیلئے لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ مقرر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے جمعرات کو انگلش فاسٹ باؤلر...

چار سال بعد پہلی مرتبہ پی آئی اے کی پرواز کل فرانس کیلئے روانہ ہوگی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پرواز چار سال...

More like this