Thursday, January 16, 2025
Homeکھیلدبئی دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی کے...

دبئی دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپیئن شپ کی میزبانی کے لیے تیار

Published on

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق دبئی آئندہ ماہ دنیا کی مہنگی ترین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بائنس کلاسک باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کا دوسرا ایڈیشن دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 7 اور 8 ستمبر کومنعقد ہو گا ، جس میں کھیلوں کے مقابلوں کے علاوہ ایک نمائش بھی شامل ہے ۔

چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 700 مرد اور خواتین کھلاڑی 1.2 ملین درہم کے نقد انعامات کے لیے مقابلہ کریں گے، جو دنیا میں اس زمرے میں کسی چیمپئن شپ کے لیے سب سے زیادہ انعامی رقم ہے۔

ایمریٹس باڈی بلڈنگ اینڈ فٹنس فیڈریشن نے دو روزہ ایونٹ کی تفصیلات کا اعلان دبئی سپورٹس کونسل میں فیڈریشن کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن حمد بن سیف الشرقی نے سپورٹس کونسل کے سیکرٹری جنرل سعید حریب اورایگزیکٹو نائب صدر، دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی ) ماہر عبدالکریم جلفر کی موجودگی میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا۔

عبداللہ الشرقی نے مزید کہا کہ بائنس کلاسک چیمپئن شپ فیڈریشن کے زیر نگرانی سب سے اہم چیمپئن شپ میں سے ایک ہے، خاص طور پر چونکہ بائنس جم فیڈریشن کا سٹریٹجک پارٹنر ہے۔

Latest articles

صائم ایوب نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل فٹ ہونے کیلئے دعاؤں کی اپیل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ٹاپ آرڈر بلے باز صائم ایوب...

جیمز ونس کا پی ایس ایل 10 کیلئے کاؤنٹی چیمپئن شپ 2025 چھوڑنے کا فیصلہ

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی میڈیا نے رپورٹ...

پی سی بی نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے رنجن مدوگالے، جو آئی سی...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، شاہین کی تنزلی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی تازہ ترین رینکنگ اپ...

More like this