Tuesday, January 7, 2025
Homeامریکہڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کو راتوں رات اربوں ڈالرز...

ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ایلون مسک کو راتوں رات اربوں ڈالرز کا فائدہ

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک کی دولت میں راتوں رات اربوں ڈالرز کا فائدہ ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی جیت کا اعلان کرنے کے بعد ایلون مسک کو امریکا کا اسٹار قرار دیا تھا، جنہوں نے انتخابی مہم کے دوران ناصرف انہیں مالی مدد فراہم کی تھی بلکہ ان کے لیے خود انتخابی مہم بھی چلائی تھی۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی سے دنیا کے امیر ترین شخصیت ایلون مسک مزید امیر ہو گئے ہیں، ان کی دولت میں صرف ایک دن میں 26.5 ارب ڈالرز (73 کھرب پاکستانی روپے سے زائد) کا اضافہ ہوا ہے۔

ایلون مسک امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پُرجوش حامی کے طور پر سامنے آئے۔

انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز عطیہ کیے جبکہ سیاسی ریلیوں میں بھی شرکت کی۔

بلومبرگ کے مطابق اب اس کا فائدہ بھی انہیں ہوا ہے اور 26.5 ارب ڈالرز اضافے کے ساتھ ان کی دولت 290 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج کے بعد ٹیسلا کے حصص کی قیمتوں میں 14.75 فیصد اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر 2 دن کے دوران اس کمپنی کے حصص کی قیمتوں میں 18.81 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ایلون مسک ٹیسلا کے 21 فیصد حصص کے مالک ہیں اور ان کی مجموعی دولت کا 68 فیصد حصہ بھی اسی کمپنی کے حصص سے منسلک ہے۔

Latest articles

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 10 وکٹ سے ہرا کر سیریز میں وائٹ واش کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے دوسرا اور آخری ٹیسٹ10 وکٹ...

اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ 2026 اور ناروے کپ 2025 کے لیے قومی سٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کے ٹرائلز جاری

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹ ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق اسٹریٹ چائلڈ ورلڈ کپ امریکا 2026...

3 ماہ سے بھی کم عرصے میں قذافی اسٹیڈیم کا رنگ و روپ بدل گیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تین مہینوں سے بھی کم عرصے میں، قذافی...

کیا بمراہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلیں گے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ہندوستان چیمپئنز ٹرافی 2025 کو غیر جانبدار مقام...

More like this