Wednesday, November 27, 2024
HomeTop Newsنااہلی درخواست، اثاثے ظاہر نہ کرنے پر علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن...

نااہلی درخواست، اثاثے ظاہر نہ کرنے پر علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن میں طلب

Published on

spot_img

نااہلی درخواست، اثاثے ظاہر نہ کرنے پر علی امین گنڈاپور الیکشن کمیشن میں طلب

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 رکنی بینچ نے علی امین کےخلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔

علی امین گنڈا پور کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے توسط سے نوٹس جاری کیا گیا، ان کو نوٹس جے یو آئی کے محمد کفیل کی درخواست پر جاری کیا گیا۔

فیصلے میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے مطابق ڈی آئی خان میں 735 کنال اراضی علی امین گنڈاپور کے نام عارضی ٹرانسفرکی گئی۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو منتقل زمین کے اصل مالک آصف خان تھے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے گاڑی اسی زمین کو بیچ کر حاصل کی تھی۔ درخواست گزار کے مطابق غلط بیانی پر علی امین گنڈاپور صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں ہیں۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں علی امین کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this