Friday, July 5, 2024
الیکشن 2024ہر ظلم سہنے کے باوجود بھی ہم نے کوئی قومی راز فاش...

ہر ظلم سہنے کے باوجود بھی ہم نے کوئی قومی راز فاش نہیں کیا

ہر ظلم سہنے کے باوجود بھی ہم نے کوئی قومی راز فاش نہیں کیا،نواز شریف

مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نوازشریف نے ہارون آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئےکہا کہ نواز شریف کے دور میں تو پٹرول 60 روپے لیٹر تھا اور آج 250 روپے لیٹر ہے کیا نواز شریف یاد آتا ہے کسانوں سے پوچھو نوازشریف کے دور میں ٹریکٹر 8 لاکھ روپے کا تھا اور آج 38 لاکھ کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ تبدیلی نے پاکستان کا یہ حشر کردیا ہے، نواز شریف کے دور میں 25 روپے میں 5 روٹیاں ملتی تھیں، آج 25 روپے میں ایک روٹی ملتی ہے۔

نواز شریف نے کہا کہ نام نہاد تبدیلی کی وجہ سے روٹی 20 روپے کی ہوگئی، ہم نے لوڈشیڈنگ ختم کی اور بجلی سستی کی، کہاں 35 روپے فی کلو چینی آتی تھی اور کہاں اب 150 روپے ہے۔

سابق وزیر اعظم نے مزید کہا کہ جوبل میرے دور میں ایک ہزار روپے آتا تھا، آج 25 ہزار روپے آتا ہے،کسان میرے بھائی ہیں، میرے دور میں ٹریکٹر 8 لاکھ روپے کا تھا۔

نواز شریف نے بتایا کہ ہمارے دور میں چینی سستی تھی،نواز دور میں ڈی اے پی کھاد 2500 روپے تھی، آج 13ہزار روپے ہوگئی ہے، نواز اور شہباز کے دور میں مفت دوائیاں ملتی تھیں،آج عوام کے پاس علاج کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

انہون نے کہا کہ ہم نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کو خداحافظ کہہ دیا تھا مگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں آئی ایم ایف پھر آگیا، پی ٹی آئی دور میں یہ پھر کشکول لےکر آئی ایم ایف کے پاس چلےگئے۔

نواز شریف نے بتایا کہ ہم نے اس ملک کو ایٹمی قوت بنایا اور یہ شہیدوں کےمجسمے جلاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھےجیل میں ڈالنے والے جج آج گھر جا رہے ہیں، مجھےجیل میں ڈالنے والے جج اس لیے جارہے ہیں کیونکہ چورکی داڑھی میں تنکا ہے، ان ججز کو اپنے کرتوت کا پتا ہے، نوازشریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی، 3 بار مجھے وزارت عظمٰی سے ہٹایا گیا۔

سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ ہر ظلم سہنے کے باوجود بھی ہم نے کوئی قومی راز فاش نہیں کیا.

آئے روز وزیراعظم بدلنے سے ملک کیسے چلے گا،نوازشریف

دیگر خبریں

Trending

پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے

0
پاکستان میں تیزی سے معدوم ہونے والے پرندے پرندوں کو عام طور پر ہماری زمین کی صحت کا پیمانہ بھی کہا جاتا ہے۔یہ ماحولیاتی نظام...