Friday, January 10, 2025
HomeTop Newsہمالیہ کی سرحد پر مزید بھارتی فوج کی تعیناتی سے کشیدگی کم...

ہمالیہ کی سرحد پر مزید بھارتی فوج کی تعیناتی سے کشیدگی کم نہیں ہوگی، چین

Published on

ہمالیہ کی سرحد پر مزید بھارتی فوج کی تعیناتی سے کشیدگی کم نہیں ہوگی، چین

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ بیجنگ کا ماننا ہے کہ بھارت کا اپنی متنازع سرحد پر مزید فوجیوں کو بھیجنے کا اقدام ’کشیدگی کم کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔‘

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ میں کئی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے کہا گیا کہ بھارت نے چین کے ساتھ اپنی متنازع سرحد کو مضبوط بنانے کے لیے 10 ہزار فوجیوں کے دستے کو تعینات کیا ہے، جو پہلے اس کی مغربی سرحد پر تعینات تھے۔

دونوں ممالک نے اس سے قبل فوجی اور سفارتی ذرائع سے بات چیت کو برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے اور حال ہی میں چین ۔ بھارت سرحد کے مغربی حصے میں سرحدی مسائل کے حل کے لیے ایک تعمیری میٹنگ کی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی نے ہمالیہ سے متصل اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش میں چین کے ساتھ اپنی 532 کلومیٹر طویل سرحد کی حفاظت کے لیے اپنی مغربی سرحد سے 10 ہزار فوجی تعینات کیے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا کہ ’چین سرحدی علاقوں کے امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے بھارت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے، ’ہم سمجھتے ہیں کہ بھارت کا طرز عمل امن کے تحفظ اور کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سازگار نہیں ہے۔‘

ماؤ ننگ نے مزید کہا کہ ’سرحدی علاقوں میں بھارت کی فوجی تعیناتی میں اضافہ سرحدی علاقوں میں حالات کو پرسکون کرنے یا ان علاقوں میں امن و سلامتی کو برقرار رکھنے میں مدد نہیں کرتا ہے۔‘

واضح رہے کہ بھارت اور چین کے درمیان 3 ہزار 800 کلومیٹر طویل مشترک سرحد ہے، جس میں سے زیادہ تر کی حد بندی ناقص ہے۔ 2020 کے وسط میں اس علاقے میں جھڑپوں میں کم از کم 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی مارے گئے تھے۔

دونوں افواج نے پچھلے کچھ سالوں میں اپنی پوزیشنز مضبوط کی ہیں اور وہاں فوج اور ساز و سامان تعینات کیا ہے۔

Homepage

Latest articles

پیٹ کمنز کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے کپتان، پیٹ کمنز کو بارڈر-گواسکر سیریز...

احمد شہزاد نے ریٹائرمنٹ کے باوجود پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے رجسٹریشن کرادی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے ریٹائرمنٹ...

4 سال بعد یورپ کے لیے پہلی پرواز، قومی ایئرلائن کا تشخص بحال کردیا، وزیر اعظم

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تقریباً ساڑھے 4 برس بعد یورپ کے لیے اپنا فضائی...

امریکا کا یوکرین کے لئے مزید 500 ملین ڈالرز امداد کا اعلان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے حکومت کی مدت کے خاتمے...

More like this