Wednesday, November 27, 2024
Homeامریکہڈیموکریٹک نیشنل کنونشن آج شروع، امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب کریں گے

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن آج شروع، امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب کریں گے

Published on

spot_img

ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن آج شروع، امریکی صدر اپنا الوداعی خطاب کریں گے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) آج پیر سے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن شروع ہو رہا ہے اور امریکی صدر جو بائیڈن اس کنونشن کے دوران اپنے سیاسی کیرئیر کے اختتام پر ایک تقریر کریں گے۔ وہ باضابطہ طور پر صدارتی امیدواری سے دستبردار ہوں گے اور اپنی نائب کملا ہیرس کو نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے پارٹی کی جانب سے امیدوار نامزد کریں گے۔

صدارتی امیدوار کی دوڑ سے ان کی اچانک دستبرداری اور کملا ہیریس کے سامنے آنے کے ایک ماہ سے بھی کم وقت کے بعد ڈیموکریٹس صدر بائیڈن کو ان کے طویل عرصے تک سیاست میں گزارنے کے لیے خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔

81 سالہ بائیڈن سے توقع کی جارہی ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کریں گے کہ نائب صدر کے عہدے پر فائز ہونے والی جنوبی ایشیائی نسل کی پہلی سیاہ فام خاتون کملا ہیرس کو اس مشن کو پورا کرنے کے لیے بہترین جگہ دی گئی ہے۔ یہ وہ مشن ہے جسے انہوں نے اپنی واحد مدت میں امریکی جمہوریت کے تحفظ کے لیے شروع کیا تھا۔

کملا ہیریس اپنی الوداعی تقریر کے موقع پر سٹیج پر بائیڈن کے ساتھ مختصر طور پر دکھائی دیں گی۔ یہ ایک علامتی لمحہ ہوگا جو وائٹ ہاؤس میں ان کی جانشینی کے حوالے سے ڈیموکریٹس کے درمیان اتحاد کا اظہار کرے گا۔

ڈیموکریٹک پارٹی اتحاد کے نعرے کے تحت اپنی جنرل نیشنل کانفرنس کا انعقاد کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ شکاگو میں غزہ کی پٹی میں حماس کے ساتھ تباہ کن جنگ میں امریکی انتظامیہ کی اسرائیل کی حمایت کے خلاف ایک بہت بڑا مظاہرہ بھی ہو رہا ہے۔

بائیڈن نے اتوار کے روز کہا کہ وہ اپنی تقریر کے بارے میں پرسکون ہیں اور آرادم دہ محسوس کر رہے ہیں۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this