Thursday, January 9, 2025
Homeاسرائیلغزہ: گھروں، پناہ گزین کیمپوں پر رات گئے حملوں میں مرنے والوں...

غزہ: گھروں، پناہ گزین کیمپوں پر رات گئے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی

Published on

غزہ: گھروں، پناہ گزین کیمپوں پر رات گئے حملوں میں مرنے والوں کی تعداد 22 ہو گئی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوز ایجنسی “وفا” کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی غزہ کے خان یونس اور رفح شہروں میں واقع گھروں پر اسرائیلی فوج کے راتوں رات حملوں میں کم از کم 12 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خان یونس کے مشرق میں ایک محلے پر اسرائیلی حملوں میں دو گھر تباہ ہونے سے جانبحق ہونے والے 10 افراد میں3 بچے بھی شامل تھے۔ وفا کی رپورٹ کے مطابق، خان یونس میں ابو خاطر خاندان کے گھر پر ایک اور حملے میں 2افراد جانبحق اور متعدد زخمی ہوئے۔

رفح شہر میں سعودی محلے اور شہر کے شمال میں واقع عریبہ کے علاقے میں ابو عبید خاندان کے گھر پر بھی حملہ ہوا جس کے نتیجے میں جانی نقصان بھی ہوا تاہم ابھی تک جانبحق اور زخمی ہونے والوں کی تعداد معلوم نہیں ہو سکی۔

وفا کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل رات کو، وسطی غزہ میں بوریج اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں میں گھروں پر دو اسرائیلی حملوں میں 10 افراد جانبحق ہوئے۔

Latest articles

مارٹن گپٹل نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے تجربہ کار کرکٹر مارٹن گپٹل...

پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کے ڈرافٹ کیلئے نظرثانی شدہ پک آرڈر کا اعلان کردیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

پاکستان نے فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025 کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ...

پی سی بی نے سہ ملکی سیریز لاہور اور کراچی منتقل کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بدھ...

More like this