Saturday, March 1, 2025
Homeبین الاقوامیکورین ڈراموں کے معروف اداکار کی گھر سے لاش برآمد

کورین ڈراموں کے معروف اداکار کی گھر سے لاش برآمد

Published on

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی کوریا کے معروف اداکار و ماڈل سونگ جے رم اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

کورین میڈیا کے مطابق 39 سالہ سونگ جے رم کی لاش 12 نومبر بروز منگل کو ضلع سیونگ ڈونگ میں ان کے اپارٹمنٹ میں پائی گئی۔

حکام کے مطابق سونگ جے رم کے گھر سے دو صفحات پر مشتمل خط بھی برآمد ہوا ہے۔

اگرچہ اداکار کی موت کی اصل وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن پولیس حکام نے تصدیق کی ہے کہ سونگ جے رِم کی موت میں کسی کے ملوث ہونے یا مجرمانہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔

پولیس نے اداکار کی خودکشی سے متعلق تفصیلات تاحال جاری نہیں کی ہیں تاہم تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور اس حوالے سے آنجہانی اداکار کے دوستوں، خاندان سے تفتیش کی جائے گی۔

دوسری جانب کورین ڈرامہ انڈسٹری ساتھی اداکار کی خودکشی پر سوگ میں ہے۔

خیال رہے کہ سونگ جائے رم نے کئی مشہور کورین ڈراموں میں اداکاری کی اور فلموں میں بھی کام کرچکے ہیں۔

Latest articles

غزہ کے حوالے سے مذاکرات مثبت سمت میں جارہے ہیں ، صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے...

صدر ٹرمپ اور زیلنسکی کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات، معدنیات کے معاہدے پر دستخط متوقع

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس میں...

پی آئی اے کے زوال کی بنیادی وجہ اوپن سکائی پالیسی ہے، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی رپورٹ

پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی سحر کامران کی سربراہی میں...

امریکی شہریت کی قیمت مقرر، ٹرمپ نے گولڈ کارڈ اسکیم متعارف کروادی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ میں غیر ملکی...

More like this