ایران میں قتل 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں حکام کے حوالے کردی گئیں
اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں قتل کیے گئے 8 پاکستانی مزدوروں کی میتیں سرکاری حکام کے حوالے کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر ایرانی بارڈر پر سیکیورٹی گارڈز نے میتیں حوالے کیں۔
اسسٹنٹ کمشنر تفتان نے پاک ایران سرحد کے راہداری گیٹ پر مقتول پاکستانی مزدوروں کی میتیں وصول کیں۔
واضح رہے کہ 27 جنوری کو ایران میں پاک ایران سرحدی علاقے بمپشت سروان میں نامعلوم مسلح افراد نے 9 پاکستانی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔
نامعلوم مسلح افراد نے پاک ایران سرحد کے قریب فائرنگ کر کے 9 پاکستانیوں کو قتل اور تین کو زخمی کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایران میں قتل کیے گئے 5 افراد کا تعلق مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے مختلف علاقوں سے ہے اور لواحقین کے مطابق شہید پاکستانی ایران میں مزدوری کا کام کرتے تھے۔