اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ڈیسک تفصیلات کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیرئیر میں چوتھی بار سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹ بن گئے ہیں . بزنس میگزین فوربس کے مطابق 39 سالہ پرتگال فارورڈ نے گزشتہ 12 مہینوں میں 260 ملین ڈالر کمائے ، جو کہ ان کی پچھلے سال کی 136 ملین ڈالر کی کمائی سے زیادہ ہے۔
سعودی عرب کے فٹ بال کلب النصر میں جانے کے بعد رونالڈو گزشتہ سال بھی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی فہرست میں سرفہرست تھے۔فوربس کی جاری کردہ فہرست میں جون راہم دوسرے نمبر پر ہیں۔جبکہ ر ونالڈو کے عظیم حریف لیونل میسی راہم کے پیچھے تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔
ہسپانوی گالفر جون راہم سعودی فنڈ سے چلنے والے ایل آئی وی گالف ٹور پر جانے کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ، اس نے 218 ملین ڈالر کمائے ہیں۔
فٹبالرز نیمار اور کریم بینزیما بھی سعودی پرو لیگ میں جانے کے بعد سب سے زیادہ کمانے والے ٹاپ 10 ایتھلیٹس میں شامل ہو گئے ہیں۔
اس فہرست میں باسکٹ بال اسٹارز لیبرون جیمز (چوتھے) اور اسٹیفن کری (نویں) نمبر پر ہیں، جبکہ امریکی فٹ بال کوارٹر بیک لامر جیکسن 10ویں نمبر پر ہیں۔
فوربس کے مطابق،ٹاپ 10 ایتھلیٹس نے ٹیکس اور ایجنٹ فیس سے پہلے 1.38 بلین ڈالر کمائے، جو اب تک کی سب سے زیادہ کمائی ہے۔