Friday, July 5, 2024
Top Newsجناح ہسپتال کراچی میں موٹاپا ختم کرنے کیلئے ملک کی پہلی...

جناح ہسپتال کراچی میں موٹاپا ختم کرنے کیلئے ملک کی پہلی روبوٹک سرجری

جناح ہسپتال کراچی میں موٹاپا ختم کرنے کیلئے ملک کی پہلی روبوٹک سرجری

اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جناح ہسپتال کراچی میں ذیابطیس اور موٹاپے کے شکار افراد کی روبوٹک سرجری کرلی گئی۔

جناح ہسپتال کے سربراہ پروفیسر شاہد رسول کا دعویٰ ہے کہ اس روبوٹک سرجری کے بعد مریضوں کو ذیابطیس کی ادویات اور انسولین کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ڈاکٹروں نے سرجری کے ذریعے خاتون کا معدہ چھوٹا کرکے ذیابطیس کا مرض ختم کرنے کی کوشش کی گئی.

اس کامیاب سرجری کے نتیجے میں خاتون شہری کو ذیابیطس کے مرض سے بھی نجات مل گئی، ڈاکٹرز کی ایک ٹیم نے ڈاکٹر پروفیسر شاہد رسول کی سربراہی میں ایک گھنٹہ طویل آپریشن کیا، جس میں 140 کلو وزنی 45 سالہ خاتون کا معدہ چھوٹا کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق اس کامیاب آپریشن کے بعد موٹاپے سے منسوب بیماریوں شوگر اور بلڈ پریشر کا بآسانی خاتمہ بھی ممکن ہوگا۔

Latest Urdu news, Urdu videos, Urdu blogs and columns – اردو انٹرنیشنل

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...