Thursday, January 9, 2025
HomeTop Newsپاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال ہوگئے

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال ہوگئے

Published on

پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے رابطے بحال ہوگئے

تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ.

ترجمان جماعت اسلامی قیصر شریف کا کہنا ہے کہ سردار لطیف کھوسہ نے نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا.

تحریک انصاف کے رہنماء لطیف کھوسہ نے کہا کہ اشتراک عمل پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا موقف اصولی ہے.انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اشتراک عمل صرف خیبرپختونخواہ کی سطح پر نہیں، وفاقی سطح پر بھی کیا جانا چاہیے.

لطیف کھوسہ نے کہا کہ آج بانی پی ٹی ائی سے میری ملاقات ہے.

لطیف کھوسہ نے لیاقت بلوچ سے گفتگو میں کہا کہ ملاقات کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ کروں گا.

گفتگو کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں مذاکرات کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے.

جبکہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم کی آج جماعت اسلامی کی قیادت سے ملاقات کا بھی امکان

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما عامر ڈوگر کا جماعت اسلامی کے ترجمان قیصر شریف سے رابطہ .

عامر ڈوگر نے کہا کہ اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی ٹیم جماعت اسلامی کی قیادت سے ملنا چاہتی ہے.

قیصر شریف نے کہا کہ ملاقات کا وقت اور جگہ قیادت سے مشاورت کے بعد بتا دیا جائے گا.

Latest articles

سارک سنوکر چیمپئن شپ: پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ...

لکی مروت: نامعلوم مسلح افراد نے اٹامک انرجی سے وابستہ 16 مزدوروں کو اغوا کرلیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد مسلحہ...

ٹوٹنہم اور لیور پول کے میچ کے دوران وی اے آر کے اعلان کے ساتھ انگلش فٹبال میں نئی تاریخ رقم

اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق ٹوٹنہم اور لیورپول کے درمیان کاراباؤ...

لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، 26 ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل گئی، 5 افراد ہلاک

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں 6 مقامات...

More like this