Thursday, December 26, 2024
HomeTop Newsکرسمس، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عہد کا دن

کرسمس، اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عہد کا دن

Published on

دنیا بھر میں ۲۵ دسمبر کو کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش سے منایا جاتا ہے ،لوگ مہینوں پہلے اس تہوار کی منصوبہ بندی شروع کردیتے ہیں رشتہ داروں اور عزیزوں کو دیے جانے والے تحائف کی خریداری مہینوں پہلے شروع کرلی جاتی ہے ۔ کرسمس ٹری اور سانٹاکلاز اس تہوار کی ایک ایسی علامت ہیں جن کے بغیر اس کا تصور ممکن نہیں بچوں کا جو ش خروش اس حوالے سے دیدنی ہوتا ہے ۔

پاکستان میں بھی اقلیتی برادری اس تہوار کا اہتمام انتہائی جوش و خروش سے کرتی ہے اور اسے اتنے ہی اہتمام سے مناتی ہے جیسے ہم عید ۔ وطنِ عزیز میں گزشتہ کئی سالوں سے اقلیتی برادری کے ساتھ جو سلوک روا رکھا جارہا ہے وہ کہیں سے بھی قابلِ ستائش نہیں ہے ۔ رواں سال توہین مذہب کے حوالے سے دو بڑے واقعات پیش آئے جن میں سے سے ایک سرگودھا کی مجاہد کالونی میں پیش آیا جہاں مشتعل ہجوم نے ایک معمر شہری نوید مسیح کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ نوید مسیح پر قرآن مجید کی مبینہ بے حرمتی کا الزام تھا جس کی پاداش میں اس مشتعل ہجوم نے ۷۵ سال کے معمر شہری کو آگ لگانے کی کوشش کی تاہم جب پولیس نے اس شہری کو مشتعل جتھے سے چھڑا کر ہسپتال لے جانے کی کوشش کی تو اس ہجوم نے ریسکیو گاڑی پر بھی پتھراؤ کر ڈالا جس سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔

Children's excitement for Christmas is palpable.
Children’s excitement for Christmas is palpable.

جو اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے قابل مذمت ہے ان میں نوید مسیح پر یہ الزام تھا کہ ان کے گھر کے باہر ایک مقدس اوراق کا باکس تھا جس میں قرآن پاک اور دیگر مقدس اوراق ڈالے جاتے تھے جنہیں نوید مسیح نے جلایا، نوید مسیح نے اس الزام کی تردید کی اور کہا کہ مقدس اوراق کا باکس کسی مذہبی جماعت نے لگا رکھا ہے اور جب یہ بھر جاتا ہے تو اسی مذہبی جماعت کے لوگ ان مقدس بوسیدہ اوراق کا باکس خالی کرجاتے ہیں ۔ لیکن علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کچھ جلے ہوئے اوراق نوید مسیح کے گھر کے سامنے دیکھے جس سے لوگ مشتعل ہوگئے۔

اسی طرح سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں ڈاکٹر شاہنواز پر ۱۷ ستمبر کو توہین مذہب کا مقدمہ درج کروایا گیا لیکن ۱۸ اور ا۹ ستمبر کی درمیانی شپ مبینہ پولیس مقابلے میں ان کی ہلاکت کی خبر سامنے آئی ۔اس طرح کے کئی واقعات ہیں جو گزشتہ کچھ برسوں سے ہوتے آرہے ہیں جس سے ملک کی اقلیتی برادری میں خوف کی لہر دوڑ جاتی ہے جیساکہ گزشتہ سال اگست میں جڑانوالہ کی اقلیتی برادی کے ۸۶ گھروں کو نذر آتش کیا گیا ، دسمبر ۲۰۲۱ میں سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے فیکٹری کے سری لنکن منیجر پرینتھا کمارا کو توہین مذہب کے الزام میں قتل کرکے لاش کو آگ لگادی اسی طرح فروری ۲۰۲۳ میں ننکانہ صاحب کا واقعہ ، فروری ۲۰۲۲ میں خانیوال کا واقعہ اور ایسے کئی واقعات ہیں جس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک جاتاہے ۔

یہ ملک جسے حاصل ہی اقلیتوں کے تحفظ کی بنیاد پر کیا گیا تھا اور خود قائداعظم محمد علی جناح کی تقریر جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ ؛
آپ آزاد ہیں ، آپ آزاد ہیں ، اپنے مندروں میں جانے کے لیے ، آپ آزاد ہیں اپنی مسجدوں میں جانے کے لیے اور ریاست پاکستان میں اپنی کسی بھی عبادت گاہ میں جانے کے لیے۔آپ کا تعلق چاہے کسی بھی ذات، مذہب یا نسل سے ہو ریاست کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں ۔

لیکن آج وطن عزیز کی صورت حال بانی پاکستان کے اس خطاب سے بالکل مختلف ہے ۔ ہمیں آج کے اس بڑے دن جو ہماری مسیح برادری کے لیے تو بڑا ہے ہی ساتھ آج اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ایسی بہ بانگ دہل تقریر کرنے والے بانی پاکستان کا یوم ولادت بھی ہے ،ہمیں آج یہ عہد کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم محض کسی غلط فہمی کی بنیاد پر کبھی کسی اقلیتی برادری کے فرد کو تشدد کا نشانہ نہیں بنائیں گے کیونکہ یہ ملک جتنا ہمارا ہے اتنا ہی ان کا بھی ہے کرسمس مبارک

Latest articles

اسٹالینز نے مارخورز کوہرا کر افتتاحی چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں محمد حارث...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی اصل کہانی کیا ہے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کل سے باکسنگ ڈے کے دو ٹیسٹ میچ...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں صائم ایوب اور سلمان علی آغا کی ترقی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کرکٹ اسٹار، بشمول صائم ایوب اور...

مستفیض الرحمان نے پی ایس ایل 2025 کے ڈرافٹ کیلئے سائن اپ کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے تیز رفتار سنسنی خیز مستفیض...

More like this

اسٹالینز نے مارخورز کوہرا کر افتتاحی چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں محمد حارث...

باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ کی اصل کہانی کیا ہے؟

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کل سے باکسنگ ڈے کے دو ٹیسٹ میچ...

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں صائم ایوب اور سلمان علی آغا کی ترقی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کرکٹ اسٹار، بشمول صائم ایوب اور...