Saturday, January 4, 2025
HomeTop Newsچلی: جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی،ہلاکتوں...

چلی: جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی،ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی،سینکڑوں افراد لاپتا

Published on

چلی: جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی،ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی،سینکڑوں افراد لاپتا

جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی اور جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 112 تک جا پہنچی ہے جب کہ سیکٹروں شہری لاپتا بھی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔
چلی کے جنگلات میں آتش زدگی، 112 افراد ہلاک
واضح رہے کہ سانتیاگو،چلی میں ویلڈنگ کی دکان والے کی زرا سی لاپرواہی سے جنگلات میں لگنے والی آگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس میں اب تک 112 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی امریکی ملک چلی کے ساحلی شہروں وینا دیل مار اور والپاریسو کے کئی ایکڑوں پر محیط جنگلات میں 92 مقامات پر خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تھی۔

جس نے جنگلات کے قریب واقع کئی گھروں اور گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ درجنوں گاڑیاں اور 1100 مکانات جل گئے۔ آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ کسی کو نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔

خوفناک آتشزدگی میں دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں ایکڑ کے جنگلات راکھ کا ڈھیر بن گئے.

ریسکیو ادارے کے ترجمان کے مطابق 100 سے زائد خاندانوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے جب کہ چلی کے صدر پہلے ہنگامی صورتحال کا اعلان کر چکے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آگ، مبینہ طور پر ویلڈر کی دکان سے چنگاریوں کے گھاس پھوس میں گرنے سے لگی تھی۔

Latest articles

دوسرا ٹیسٹ: جنوبی افریقہ 615 پر آؤٹ، پاکستان نے3 وکٹ پر 64 رنز بنالیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نیو لینڈز میں کھیلے جانے والے آخری ٹیسٹ...

یورپی یونین شام میں نئے ’اسلامی ڈھانچے‘ کو معاونت فراہم نہیں کرے گا، جرمنی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے شام کے درالحکومت...

ڈونلڈ ٹرمپ کو حلف لینے سے قبل ’ہش منی کیس‘ میں سزا سنائے جانے کا امکان

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو 20 جنوری کو...

عالمی بینک پاکستان کو 10 سال میں 20 ارب ڈالر قرض دے گا: ذرائع وزارت اقتصادی امور

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت اقتصادی امور کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی...

More like this