Friday, July 5, 2024
پاکستانوزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے...

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں پہلا سرکاری کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں ویلنشیا ٹاؤن کے قریب پنجاب کا پہلا کینسر اسپتال بنانے کا اعلان کردیا ہے.

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کوکینسر اسپتال کی سائٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی، انہوں نے کینسراسپتال کی مجوزہ سائٹ کا جائزہ لیا اور اسپتال کیلئے دنیا بھر سے بہترین اسپیشلسٹ ڈاکٹربلانےکی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں کینسر کے مریضوں کے لیے سرکاری کینسر اسپتال بنائیں گے۔ پنجاب کے پہلے سرکاری اسپتال میں کینسر کے مریضوں کا مفت علاج ہوگا۔ کینسر اسپتال میں مریضوں کے علاج کے لیے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔

مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مریضوں کے تیمارداروں کیلئے ہوٹل بنانےکی بھی ہدایت کی۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...