Wednesday, February 12, 2025
Homeکھیلکرکٹچیمپئنز ٹرافی: پی سی بی پریکٹس میچ کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے...

چیمپئنز ٹرافی: پی سی بی پریکٹس میچ کیلئے تین ٹیمیں تشکیل دے گا

Published on

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی سے قبل پریکٹس میچز کے لیے پاکستان شاہینز کی تین الگ الگ ٹیمیں بنانے کا منصوبہ تیار کر لیا ہے۔

اس فیصلے کا مقصد میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی مہمان ٹیموں کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل پریکٹس کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہینز کی یہ ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے خلاف کھیلیں گی جس سے ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹر کے ساتھ مقابلے کا موقع ملے گا۔اس سے مہمان ٹیموں کو ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے پریکٹس کرنے کا موقع بھی ملے گا۔

پلان کے مطابق شاہینز کی ایک ٹیم کراچی، دوسری لاہور اور تیسری دبئی میں پریکٹس میچ کھیلے گی۔

مزید برآں، چیمپئنز ٹرافی میں شریک نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کو آئندہ سہ ملکی سیریز کے دوران پاکستان کے خلاف پریکٹس کرنے کا موقع ملے گا، جس کا آغاز 8 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے آغاز سے قبل پی سی بی نے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کی افتتاحی تقریب کے شیڈول کو حتمی شکل دیتے ہوئے ٹورنامنٹ کے شاندار آغاز کا مرحلہ طے کر لیا ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی باضابطہ افتتاحی تقریب 16 فروری کو لاہور میں حضوری باغ میں ہوگی.

Latest articles

بھارت کو بڑا دھچکا،جسپریت بمراہ چیمپئنز ٹرافی سے باہر

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق چیمپیئنز ٹرافی میں اترنے کی ہندوستان کی امیدوں...

انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل پاکستان پہنچ گئے

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی...

افغانستان کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے...

فرانسیسی صدر نے بھی ٹرمپ کے غزہ سے متعلق منصوبوں کو مسترد کردیا

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے...

More like this