Friday, November 15, 2024
Homeکھیلکرکٹچیمپیئنز کپ : لائنز نے اسٹالینز کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے...

چیمپیئنز کپ : لائنز نے اسٹالینز کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

Published on

spot_img

چیمپیئنز کپ : لائنز نے اسٹالینز کو ہرا کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا

اردوانٹرنیشنل(اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بدھ کو اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں ایلیمنیٹر 1 میں لائنز نے اسٹالینز کو 12 رنز سے شکست دے کر چیمپئنز ون ڈے کپ سے باہر کر دیا۔

ہدف (264) کے تعاقب میں اسٹالینز کی ٹیم کھیل کے آخری اوور میں 251 رنز پر ڈھیر ہوگئی یاسر خان 39 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جس کے بعد جہانداد خان نے 31 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔

حسین طلعت نے 32 جبکہ محمد محسن اور محمد حارث نے 30 رنز بنائے۔

اس دوران خوشدل شاہ اور احمد دانیال نے 3 وکٹ حاصل کیں۔

ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے اب لائنز کا مقابلہ دوسرے ایلیمینیٹر میں مارخورز سے ہوگا۔

قبل ازیں، ٹیل آرڈر کے ذریعے شاندار بلے بازی کی کارکردگی نے ایلیمینیٹر 1 میں لائنز کو اسٹالینز کے خلاف 264 رنز کا مشکل ہدف دینے میں مدد کی۔

ٹاس جیتنے کے بعد لائنز کا آغاز غیر متاثر کن تھا کیونکہ اوپنر روحیل نذیر 4 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے انہیں ایک اور جھٹکا اس وقت لگا جب عبید شاہ نے عمیر بن یوسف کو آوٹ کیا اور کامیابی حاصل کی۔

امام الحق 23 رنز بنانے میں کامیاب رہے،ان کے آؤٹ ہونے کے بعد محمد طحہٰ اور شارون سراج نے مڈل آرڈر میں 77 رنز کی شراکت قائم کر کے مجموعی اسکور کو بڑھا دیا۔

ٹیل آرڈر سے عامر یامین (46) اور احمد دانیہ (65*) کے درمیان 81 رنز کی دوسری شراکت نے ان کی ٹیم کو اسٹالینز کے لیے ایک مشکل مجموعہ بنانے میں مدد دی۔

میچ کے فاتح کا مقابلہ 27 ستمبر کو دوسرے ایلیمینیٹر میں مارخورز سے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنانے کی دوڑ میں ہو گا۔

واضح رہے کہ پینتھرز نے ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا کیونکہ انہوں نے 138 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب 23.4 اوور میں کیا.

Latest articles

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا ’ٹرافی ٹور‘ 16 نومبر سے شروع ہوگا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے بارے...

پاکستان شاہینز نے سری لنکا ‘اے’ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق محمد سلیمان اور علی زریاب کے درمیان تیسری...

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی ضد نے آئی سی سی کے لیے مزید مسائل پیدا کر دیے

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے...

بارش سے متاثرہ ٹی ٹوئنٹی میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق گلین میکسویل کی تیز رفتار اننگز، جس کے...

More like this