Friday, July 5, 2024
پاکستاننگران حکومت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری لے کر آئی , انوار...

نگران حکومت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری لے کر آئی , انوار الحق کاکڑ

نگران حکومت ملکی معیشت میں نمایاں بہتری لے کر آئی , انوار الحق کاکڑ

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے جمعرات کو کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت گزشتہ سال اگست میں اپنے قیام کے بعد سے ملکی معیشت میں نمایاں بہتری لائی ہے۔

انوار الحق کاکڑ نے وزیر اعظم آفس میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اپنی کابینہ کے ارکان کی اس مختصر مدت میں شاندار کارکردگی کو سراہا اور ساتھ میں ان کا شکریہ بھی ادا کیا.

انوارالحق کاکڑ نے زور دے کر کہا کہ نگران حکومت آنے والی منتخب حکومت کے لیے ایک ایکشن پلان چھوڑے گی جس سے بلاشبہ قوم اور اس کے مفادات کو فائدہ پہنچے گا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ملکی مفادات کو ترجیح دینا نگران حکومت کے فیصلوں اور پالیسی سازی کے عمل کا ہمیشہ سے بنیادی ستون رہا ہے.

انہوں نے پاکستان کو ایک مستحکم، خوشحال اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتے ہیں کہ نگران وزیر اعظم کے طور پر ملک کیلئے خدمات سر انجام دیں۔

دیگر خبریں

Trending

کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13...

0
کینیا: ٹیکس اضافے کے خلاف پرتشدد مظاہروں میں 13 افراد ہلاک ، صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج طلب اردو انٹرنیشنل ( مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا میں...