اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کے کپتان شان مسعود اور اسٹار بلے باز بابر اعظم نے اتوار کو نیو لینڈز میں دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن جنوبی افریقہ کو مایوس کرنے کے لیے 205 رنز کی میراتھن اوپننگ شراکت داری ریکارڈ کی۔
تیسرے دن کے اسٹمپ پر، ٹورنگ سائیڈ کا مجموعی اسکور 213/1 تھا، جو کریز پر اپنے کپتان شان اور نائٹ واچ مین خرم شہزاد کے ساتھ مزید 208 رنز سے پیچھے تھے۔
آخری سیشن میں بابر اور شان کے درمیان ریکارڈ شراکت داری کا بڑا غلبہ رہا، جنہوں نے سمجھداری سے بلے بازی کی کیونکہ گرین شرٹس کوپروٹیز کے 615 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں معمولی 194 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد فالو آن پر مجبور کیا گیا۔
شان نے اپنی چھٹی ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور دن کے اختتام پر 102 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ بابر مارکو جانسن کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔
اسٹار بلے باز نے 124 گیندوں پر 10 چوکوں کی مدد سے 81 رنز بنائے۔
ان کے آؤٹ ہونے سے نائٹ واچ مین خرم کے لیے راہ ہموار ہوئی، جنہوں نے بقیہ اوور میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 14 گیندوں پر8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل دوسرے سیشن میں پاکستان کی ٹیم 194 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں اسے 421 رنز کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔