Saturday, October 5, 2024
Homeبین الاقوامیمسلمان خاندان کو قتل کرنے پر کینیڈین شخص کو عمر قید

مسلمان خاندان کو قتل کرنے پر کینیڈین شخص کو عمر قید

مسلمان خاندان کو قتل کرنے پر کینیڈین شخص کو عمر قید

اردو انٹرنیشنل(مانیٹرنگ ڈیسک) تفصیلات کے مطابق کینیڈا کی ایک عدالت نے صوبہ انٹاریو کے شہر میں پاکستانی نژاد خاندان کے چار افراد کو قتل کرنے والے شخص کو عمر قید کی سزا دے دی ہے.

جون2021 میں کینیڈین شہری نتھینیل ولٹمین نے صوبہ اونٹاریو کے شہر لندن میں شام کے وقت چہل قدمی کے لیے نکلنے والے پاکستانی نژاد خاندان کے پانچ افراد کو اپنے ٹرک تلے کچل دیا تھا جس میں چار لوگ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔

مرنے والوں میں 46سالہ سلمان افضال، ان کی 44سالہ اہلیہ مدیحہ سلمان، 15سالہ بیٹی یمنیٰ اور سلمان کی 74سالہ والدہ طلعت شامل تھیں جبکہ ان کا نو سال کا بیٹا اس واقعے میں شدید زخمی ہو گیا تھا.

جج رینی پومیرینس نے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ویلٹمین کا حملہ دہشت گردی کا عمل ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ کینیڈا میں کسی سفید فام کے عمل کے لیے اس اصطلاح کا استعمال کیا گیا ہے۔

جج رینی پومیرینس نے کہا کہ قاتل نے جان بوجھ کر اپنا ٹرک افضل خاندان پر چڑھا دیا جو 6 جون 2021 کی شام کو سیر کے لیے نکلے تھے۔

جج پومیرینس نے نتھینیل ولٹمین کو عمر قید کی سزا سنا دی اور ساتھ ہی اس کی 25 سال تک ضمانت منظور نہیں کی جائے گی۔

جج نے فیصلے میں مزید لکھا کہ مجرم کا عمل ’سفید فام قوم پرست‘ دہشتگردی کے مترادف ہے۔

اس موقع پر مدیحہ سلمان کی والدہ تابندہ بخاری نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ کیس بند کیا گیا ہے یا انصاف کیا گیا ہے، ہمیں بس اتنا معلوم ہے کہ ہم سے جو چھینا گیا تھا وہ کبھی واپس نہیں آ سکے گا.

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments