Tuesday, November 26, 2024
HomeTop Newsکینیڈا اور سوئٹزرلینڈ کا اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرکے انٹرنیشل کریمنل کورٹ...

کینیڈا اور سوئٹزرلینڈ کا اسرائیلی وزیراعظم کو گرفتار کرکے انٹرنیشل کریمنل کورٹ کے حوالے کرنے کا اعلان

Published on

spot_img

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ کینیڈا اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے لیے بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کی گرفتاری کے وارنٹ کی “پابندی” کرے گا۔

جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قانون کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم بین الاقوامی عدالتوں کے تمام قواعد و ضوابط اور احکام کی پابندی کریں گے۔

خبررساں ادارے برکس نیوز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس میں اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ سوئٹزرلینڈ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو گرفتار کر لے گا اور اگر وہ ملک میں داخل ہوتے ہیں تو انہیں بین الاقوامی فوجداری عدالت میں منتقل کر دے گا۔

دوسری جانب نیدرلینڈز کے وزیرخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ نے عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو ہماری سرزمین پر پاؤں رکھتے ہیں تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

غیر ملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نیدرلینڈز کے وزیرخارجہ کیسپر ویلڈ کیمپ نے کہا کہ اگر نیتن یاہو نے ہماری سرزمین پر پاؤں رکھا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

نیدرلینڈز کے نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کیسپر ویلڈکیمپ نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ نیدرلینڈز عالمی عدالت کے اس فیصلے کا احترام کرتا ہے جس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

Latest articles

کرم میں کشیدگی برقرار، مزید 10 افراد جاں بحق، 21 زخمی، مجموعی ہلاکتیں 99 تک پہنچ گئیں

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اتوار کے روز اعلان کردہ 7 روزہ جنگ...

پی سی بی نے پاکستان شاہینز اور سری لنکا اے سیریز ملتوی کر دی

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے منگل...

بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے علاوہ کہیں بھی احتجاج سے انکار کر دیا: بیرسٹر سیف

بیرسٹر سیف نے انکشاف کیا ہے کہ بشریٰ بی بی نے ڈی چوک کے...

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل پر تبادلہ خیال کے لیے بورڈ کا اجلاس طلب کر لیا

اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان...

More like this