Saturday, October 5, 2024
Homeاسرائیلبرٹش ایئرویز کی لندن تا اسرائیل پروازیں اکتوبر کے آخر تک معطل

برٹش ایئرویز کی لندن تا اسرائیل پروازیں اکتوبر کے آخر تک معطل

برٹش ایئرویز کی لندن تا اسرائیل پروازیں اکتوبر کے آخر تک معطل

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ کی فضائی کمپنی برٹش ایئرویز نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کے باعث اس نے رواں ماہ کے آخر تک لندن سے اسرائیل پروازیں کے لئے معطل کر دی ہے۔

رائٹرز کے مطابق کمپنی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ ہم نے 26 اکتوبر تک اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں منسوخ کرنے کا انتظامی فیصلہ کیا ہے۔ایئر لائن لندن ہیتھرو سےاسرائیل کے لیے روزانہ واپسی کی پرواز چلاتی تھی۔آئرلینڈ کی مسافر بردار ریان ایئر نے بھی گزشتہ روز کہا کہ انہوں نے کم از کم جنوری تا مارچ 2025کے آخر تک اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

یہ اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے بھی اپنی ہفتہ وار چار پروازیں ۔دو میڈرڈ سے اور دو بیلجیئم کے شارلیروئے سے اکتوبر کے آخر تک روک رہی ہے۔ ریان ایئر کے سی ای او مائیکل اولیری نے کہا ہے کہ ہم معذرت خواہ ہیں لیکن ہم اپنے ہوائی جہاز کے عملے یا مسافروں کے مشرق وسطی کے اس علاقے میں سفر کرنے کا خطرہ مول نہیں لے سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اگر جنگ بندی ہو جائے تو ہم بہت جلد اسرائیل اور عمان کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر دیں گے۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments