Brisbane Test: Australia beat England by 8 wickets-AFP
برسبین میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ایشیز سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
میزبان ٹیم نے 65 رنز کا ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے 23 جبکہ ٹریوس ہیڈ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 334 اور دوسری اننگز میں 241 رنز بنائے تھے، جب کہ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 511 رنز کا بڑا مجموعہ کھڑا کیا۔
واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹیسٹ بھی صرف دو دن میں ختم ہوا تھا، جس میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر 205 رنز کا ہدف آسانی سے حاصل کیا تھا۔



