اردوانٹرنیشنل (اسپورٹس ڈیسک) تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کی فرنچائز دربار راجشاہی نے اتوار کو شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں رنگپور رائیڈرز کے خلاف اپنے میچ کے دوران کسی بھی غیر ملکی کھلاڑی کو میدان میں نہ اتار کر فرنچائز لیگ کے ایک بڑے اصول کی خلاف ورزی کی۔
بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق، فرنچائز دربار راجشاہی نے کھلاڑیوں کو وقت پر ادائیگی نہ کرنے کے بعد بدھ کو عوامی معافی نامہ جاری کیا، یہ صورتحال کھلاڑیوں کی قیادت میں احتجاج میں بدل گئی اور ٹیم کی تیاریوں میں خلل پڑا۔
دربار راجشاہی نے رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ غیر ملکی کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث تمام مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلا۔
تاہم، مقامی میڈیا کے مطابق، فرنچائز ٹیم کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں کی ‘غیر دستیابی’ کی وجہ سے نرمی دی تھی، جو مبینہ طور پر اپنے واجب الادا واجبات کی منظوری تک مزید کسی سرگرمی کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
واجبات کی عدم ادائیگی پر بائیکاٹ کرنے والوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم شامل ہیں ان کے علاوہ لاہیرو، میکول کمنز، مارک ڈوئل اور رین برل شامل ہیں۔