اردو انٹرنیشنل (اسپورٹس ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق پاکستانی باکسر عثمان وزیر کی اگلی پروفیشنل فائٹ منسوخ کردی گئی۔
عثمان وزیر کو میکسیکو کے گارشیا لوپیز سے 7 دسمبر کو انگلینڈ میں فائٹ لڑنی تھی لیکن بروقت ویزا جاری نہ ہونے سے عثمان وزیر کی فائٹ کو منسوخ کردیا گیا۔
عثمان وزیر اب یہ فائٹ فروری میں کروانے کیلئے کوشاں ہیں،یاد رہے، عثمان وزیر اب تک ہونے والی 14 پروفیشنل فائٹس میں ناقابل شکست ہیں۔
پاکستانی باکسر نے مستقبل میں بروقت ویزا کے اجرا کےلیے حکومت سے مدد کی اپیل بھی کی۔