Monday, July 8, 2024
Top Newsبلومبرگ نے پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر نئی رپورٹ جاری...

بلومبرگ نے پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر نئی رپورٹ جاری کر دی

بلومبرگ نے پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر نئی رپورٹ جاری کر دی

اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) بلومبرگ نے پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات پر نئی رپورٹ جاری کر دی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی رپورٹ میں بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ڈالر بانڈز جنوری میں ایشیا کے بہترین پرفارمر رہے، 2023 میں پاکستان بانڈز میں گزشتہ ماہ 9 فیصد کا اضافہ ہوا، تاہم آئی ایم ایف معاہدہ ختم ہونے پر پاکستان کی بانڈ ریلی کو انتخابی امتحان کا سامنا ہے، مارچ میں موجودہ آئی ایم ایف بیل آؤٹ پر مذاکرات کا امکان ہے، تاہم سرمایہ کاروں کو آئی ایم ایف معاہدے کے لیے ایک نئے لیڈر کا انتظار ہے، الیکشن کے باعث شاندار کارکردگی میں رکاوٹ آ سکتی ہے۔

علاوہ ازیں بلومبرگ کی جانب سے جاری سروے رپورٹ میں پاکستان کے معاشی بحران کے حل کیلئے سب سے بہترین آپشن قرار دیے جانے والے لیڈر کا نام سامنے آیا ہے، بلومبرگ نے رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کے فنانشل ماہرین کی اکثریت تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو ملک کے معاشی مسائل کے حل کیلئے سب سے بہترین آپشن سمجھتے ہیں، اس سروے میں 12 فنانشل ماہرین سے پاکستان کے معاشی مسائل کے حل کیلئے 4 سیاسی لیڈرز کو ریٹ کرنے کیلئے کہا گیا، ان 4 لیڈرز میں عمران خان، نواز شریف، بلاول بھٹو اور جہانگیر ترین کے نامل شامل کیے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ سروے کے دوران اپنی رائے کا اظہار کرنے والے فنانشل ماہرین سے 4 پاکستانی سیاستدانوں کو 1 سے 5 کے سکور کے درمیان ریٹ کرنے کا کہا گیا تاکہ معلوم ہو سکے کہ ان کی رائے میں کون سا پاکستانی سیاسی لیڈر پاکستان کی معیشت بہتر سنبھال سکتا ہے، سروے میں رائے کا اظہار کرنے والوں میں پاکستان کے سب سے بڑے بروکریجز کے تاجر، ماہرین اقتصادیات اور تجزیہ کار شامل تھے۔

معلوم ہوا ہے کہ بلومبرگ کے اس سروے کے نتائج میں 44 پوائنٹس کے ساتھ عمران خان سرفہرست رہے، یعنی سروے میں رائے کا اظہار کرنے والوں کی اکثریت نے بانی تحریک انصاف کو ملکی معیشت کی بہتری کیلئے سب سے بہترین آپشن قرار دیا جب کہ 37 پوائنٹس کے ساتھ نواز شریف دوسرے، 22 پوائنٹس کے ساتھ بلاول بھٹو تیسرے اور 20 پوائنٹس کے ساتھ جہانگیر ترین چوتھے نمبر پر رہے۔

بتایا جارہا ہے کہ سروے میں رائے کا اظہار کرنے والے فنانشل ماہرین کی رائے میں عمران خان اپنی مقبولیت کی وجہ سے معاشی اصلاحات کو طویل عرصے کیلئے آگے بڑھانے کے قابل ہوں گے، سروے میں دوسرے نمبر پر آنے والے نواز شریف سے متعلق فنانشل ماہرین نے کہا کہ چونکہ قائد ن لیگ 3 مرتبہ وزارت عظمٰی کا تجربہ رکھتے ہیں جب کہ انہیں فوج کی حمایت بھی حاصل ہے اس لیے وہ بھی معاشی مسائل کے حل کیلئے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

دیگر خبریں

Trending

فرانس الیکشن :نیو پاپولر فرنٹ سیاسی اتحاد کیا ہے؟

0
فرانس الیکشن :نیو پاپولر فرنٹ سیاسی اتحاد کیا ہے؟ اردو انٹرنیشنل (مانیٹرنگ ڈیسک) خبر رساں ادارے بی بی سی کے مطابق نیو پاپولر فرنٹ فرانسیسی...