Sunday, October 13, 2024
Homeکھیلبیلی جین کنگ کپ 2024: پاکستان ٹینس ٹیم کی ...

بیلی جین کنگ کپ 2024: پاکستان ٹینس ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس

اردو انٹرنیشنل اسپورٹس ویب ڈیسک تفصیلات کے مطابق بیلی جین کنگ کپ 2024 کے دلچسپ مقابلے ملائیشیا میں جاری ہیں لیکن بدقسمتی سے پاکستان ویمنز ٹیم نے مایوس کن پرفارمنس دکھائی ہے۔

ملائیشیا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں پاکستان ویمن ٹیم کو گروپ ٹو کے تینوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

منگولیہ، ہانگ کانگ اور سنگاپور نے پاکستان کو باآسانی شکست دی، پاکستان ویمن ٹیم سنگلز اور ڈبلز میں کوئی ایک سیٹ بھی جیتنے میں ناکام رہی ۔

پاکستان ویمن ٹیم مہک کھوکھر،آمنہ قیوم، سوہا علی اور اشنا سہیل پر مشتمل تھی۔

اس مایوس کن پرفارمنس کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کی ایشین اوشیانا زون کے گروپ تھری میں تنزلی ہوگئی۔

RELATED ARTICLES

Most Popular

Recent Comments